DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; M Shoaib Nazir, a resident of Bewal, Madani Mohalla, prayers held at his resettlement in his new house

بیول مدنی محلہ کے رہائشی محمد شعیب نذیرکی نئے گھر میں آباد کاری کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائیندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول مدنی محلہ کے رہائشی محمد شعیب نذیرکی نئے گھر میں آباد کاری کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد، فقیر تنویر شاہ وارثی نے خصوصی دعا کی۔بیول مدنی محلہ کے رہائشی محمد شعیب، نصیر وارثی،صغیر وارثی،رمیض جاوید(حال مقیم یو_کے)نے اپنا نیا گھر بنایا جس میں رہائش اختیار کرنے سے قبل انہوں نے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اس دعائیہ تقریب میں وارثیہ سلسلہ کے فقیر تنویر شاہ وارثی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دعا کی۔اس تقریب میں مشہور نعت خواں صیام چشتی،سہیل چشتی،خرم نقشبندی نے خصوصی نعت پڑھی۔اس تقریب میں اہل محلہ،عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی دعا کے بعد تمام حاضرین کو کھانا کھلایا گیا۔تمام عزیزو اقارب،دوستوں اہل محلہ نے محمد شعیب کو نئے گھر میں آ باد ہونے کی دعا اور مبارک باد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button