DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Peace declared between rival groups in Doberan Kallan with Efforts of Raja Nadeem Ahmed, Ch. Sadaqat Hussain, Tanveer Naz Bhatti and Major Javed

سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،تنویر ناز بھٹی اورمیجر جاوید کی کوششیں رنگ لے آئی دوبیرن کلاں کا مشہور لڑائی کے کیس کا راضی نامہ ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،تنویر ناز بھٹی اورمیجر جاوید کی کوششیں رنگ لے آئی دوبیرن کلاں کا مشہور لڑائی کے کیس کا راضی نامہ ہو گیادونوں فریقین سید عمیر شاہ اور محمد طارق میں ہونے والی ناراضگی دوستی میں بدل گئی دونوں فریقین کے افراد آپس میں گلے ملے اور دعائے خیر کی گئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں دوبیرن کلاں شہر میں زمین کے تنازعے پر سید عمیر شاہ اور محمد طارق کے درمیان لڑائی ہوئی جس پر تھانہ کلر سیداں میں درخواست کی ہوئی تھی حالات کی کشیددگی کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر (ر) جاویدکی کوششوں سے گذشتہ روز ایک بڑا جرگہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر دونوں فریقین آپس میں گل کر راضی ہو گے اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمداورسابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے اپنے خطاب میں دونوں فریقین کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ پاک قرآن میں فرماتا ہے کہ (اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑجائیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ)انہوں نے کہا کہ موجودہ در پیش تمام مسائل کی اصل وجہ دین سے دوری ہے اگر دین پر عمل پیر ا ہو ں تو اس طرع کے مسائل نہیں آتے انہوں نے کہا کہ آج ہم میں صبرو تحمل بھی ختم ہو رہا ہے اگر کسی ایک سے غلطی ہوتی ہے تو اس معاملے کو مل کر بیٹھ کر آرام سے حل کیا جا سکتا ہے نہ کہ معملات کو اتنا الجھا دیا جائے کہ حالات ہی خراب ہو جاہیں انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو آپس میں اسی طرع پیار و محبت کے ساتھ رہنے اور آپس میں آسانی تقسیم کر نے کی توفیق دیں۔

Kahuta; Former Chairman Raja Nadeem Ahmed, Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain, Tanveer Naz Bhatti and Major Javed’s efforts paid off. Doberan Kallan’s famous fight case was settled. The resentment between the two sides, Syed Umair Shah and Mohammad Tariq was diffused and both groups hugged each other.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورپریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام دعوت میں سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورپریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام دعوت میں سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت۔پریس کلب کہوٹہ نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فورغ دیا عرصہ تیس سالوں سے مشکل حالات میں بلا تفریق اس علاقے کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے لگائے پودے آج ایک تناور درخت بن چکے ہیں سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید اور انکی پوری ٹیم احسن انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وسیم قریشی، حسان حنیف، صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ مجیب اللہ ستی،راجہ تنویر بنارس،حاجی محمد سلیم، ذوالفقار ہاشمی،راجہ وقار محبوب، حامد ستی و دیگر بھی موجود تھے راجہ عمران ضمیر نے آخر میں ڈاکٹر عارف قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits various union councils of PP-7 constituency

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری دی لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کیا،مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکا ں،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی، نوجوان سیاسی و کارباری شخصیت عدیل افضل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ قعرش کی وفات پر،جماعت اسلامی کے رہنماء ماسٹر راجہ عبد القیوم کی وفات پر،کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ حسنات کی وفات پر، محلہ آڑہ والے محمدسعید کے بیٹے اور بیٹی کی وفات پر،ن لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی کے تایا جان کی وفات پر، محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری ساجد عباسی کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر،سید نجم الحسن نقوی کی بھابھی کی وفات پر،عامر خلیل مغل کے بھائی شکیل مغل کی وفات پر،پڑی سٹاپ والے سردار نصیر ایڈوکیٹ کے بہنوئی کی وفات پر اور عامر کیانی اور عمر کیانی کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوانی کی اور مر حومین کے لواحقین سے اظہار ہمددری کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button