DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PM Imran Khan to arrive in Kallar Syedan for a meeting under the bunion tree in Bakhral school

وزیراعظم عمران خان آج مختصر وقت کے لیئے کلرسیداں آئیں گے,گورنمنٹ سیکنڈری سکول بھکڑال کا نام فائنل کردیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعظم عمران خان آج مختصر وقت کے لیئے کلرسیداں آئیں گے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چوکپنڈوری کے قریب گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول بکھڑال میں پہنچیں گے اور احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو امدادی چیک تقسیم کریں گے اس موقع پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ مرزا بھی ان کے ہمراہ ہوں گی پروگرام کو انتہائی محدود رکھا گیا ہے جس کے تحت برگد کے ایک درخت کا انتخاب کیا گیا جس کے نیچے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور مقامی میڈیا سمیت کسی کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تقریب میں صرف تیس لوگ شریک ہو سکیں گے جن کے ناموں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تقریب کے لیئے پندرہ چارپائیاں بچھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے وزیراعظم کے دورہ کلرسیداں میں برگد کے درخت کا خاص اہتمام کیا گیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈاکٹر تانیہ مرزا نے برگد کے پرانے درخت کے لیئے منگل کے روز کلرسیداں کے کئی دیہات کا دورہ کیا کلردھانگلی روڈ پر سرصوبہ شاہ بھی گئے جہاں قیام پاکستان سے قبل کے برگد کے درخت، تالاب اور ہائی سکول کی عمارت بھی موجود تھی مگر وہاں کی صفائی ستھرائی میں وقت ذیادہ درکار ہونے کے باعث گورنمنٹ سیکنڈری سکول بھکڑال کا نام فائنل کردیا گیا جس کے لیئے وہاں برگد کے درخت کا انتخاب کرلیا گیا جس کی نیچے یہ تقریب منعقد کی جائے گی وہیں پر ہیلی پیڈ کی تعمیر بھی شروع کردی گئی جہاں وزیراعظم آج بروز بدھ دن گیارہ بجے تقریب سے خطاب کریں گے کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان سے کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر تمام یوسیز میں سوئی گیس کی منظوری اور کلرسیداں کی تعمیر وترقی کے لیئے خصوص ییکج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan; Prime Minister Imran Khan will arrive in Kallar Syedan for a short time tomorrow Wednesday 10th Feb. He will reach Government Boys Secondary School, Bakharal near Chauk Pindori by helicopter and distribute relief checks to the beneficiaries under the Ehsas program.

The program has been kept very limited under which a banyan tree has been selected under which the event will be held. No one including PTI workers and local media will be allowed to participate in the event.

Only 30 people will be able to participate in the event whose names have been decided. Fifteen beds (Charpai) have also been decided for the event. The highlight of this program is the special arrangement made by the Deputy Commissioner during the Prime Minister’s visit to Kallar Syedan.

Deputy Commissioner Rawalpindi and Dr. Tania Mirza visited several villages of Kallar Syedan on Tuesday to choose e old banyan tree. They also visited Sir Sooba Shah on Kallar Dhuangali Road where there was a banyan tree, a pond and a high school building before the formation of Pakistan. Due to time needed to clean the pond the name of Government Secondary School Bhakral was finalized for which a banyan tree was chosen under which the ceremony will be held.

The public circles of Kallar Syedan have also demanded from Prime Minister Imran Khan to approve the construction of Kallar Syedan ​​Dhuangli Road, approval of Sui Gas in all USCs and announcement of special unit for construction and development of Kallar Syedan.

Helipad at the school has been prepared
Show More

Related Articles

Back to top button