AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Public safety fears over low hanging electricity cables over Dangri Bhadur road

گیارہ ہزارکے وی کی لائن بوعہ گجراں بن لنگرآباد کے مقام پر رابطہ سڑک ڈھانگری بہادر کے عین اوپرسے گزرتی لائن کی تاریں جانی ومالی نقصان ہونے کاہروقت اندیشہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گیارہ ہزارکے وی کی لائن بوعہ گجراں بن لنگرآباد کے مقام پر رابطہ سڑک ڈھانگری بہادر کے عین اوپرسے گزرتی ہے اس لائن کی تاریں ڈھیلی اورپست ہیں جس کی وجہ سے اس سڑک سے گزرنے والی بڑی گاڑیاں ان لٹکتی(ڈھیلی) تاروں کے ساتھ ٹکراتی ہیں جس وجہ سے جانی ومالی نقصان ہونے کاہروقت اندیشہ رہتاہے گزشتہ دنوں خطرناک واقعہ رونماہوا ڈمپران تاروں سے ٹکرایاجس کے نتیجہ میں ڈمپرکوخاصا نقصان پہنچا جبکہ معجزانہ طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کئی قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں عوام علاقہ نے محکمہ برقیات چکسوار ی سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ان خطرناک تاروں کوفوری طورپربلندکیاجائے تاکہ اس سڑ ک سے گزرنے والی گاڑیاں محفوظ طریقے سے گزرسکیں ان تاروں کی بلندی اتنی کم ہے کہ بڑی گاڑی کے ان تاروں کوچھونے (ٹکرانے) ہروقت خدشہ رہتاہے کوئی بڑاسانحہ رونماہوسکتاہے لہذا ان تاروں کوفور ی طورپربلندکرنے کی اشدضرورت ہے۔

Chakswari, AJK;The 11000 KV line at Boa Gujran Bin Langarabad, the link road passes just above Dhangri Bahadur. The wires of this line are loose and low due to which large vehicles passing through this road collide with the hanging wires which There is a constant fear of loss of life and property due to the recent dangerous incident in which a dumper collided with wires which resulted in significant damage to the dumper while miraculously no casualties were reported. Many precious lives could have been lost. These dangerous wires should be raised immediately so that the vehicles passing through this road can pass safely. The height of these wires is so low that there is always a danger of touching (colliding) with large vehicle.

Rest of the day news in brief…

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری محمدسوارخان حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری لیاقت علی چودھری منیراختر خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعودمنشی چودھری عبدالرشیدچودھری غضنفراقبال چودھری محمداکرم چیمہ حاجی چودھری مقصوداحمدطاہراور اللہ دتہ بسمل نے حاجی راجہ محمداصغرخان کی شریک حیات کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنما ؤں چودھری اعظم المعروف لالہ مندری حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری جاویداقبال سعیدچودھری منیراخترخواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود چودھری غضنفراقبال نے سب انسپکٹرعامرفاروق کوایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اوراس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اورملک وقوم کے لئے بہترین خدمات انجام دیں گے انہو ں نے ا ن خیالات کااظہاراپنے ایک بیا ن میں کیاہے۔

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری علی اصغرحاجی اخلاق احمددانش چودھری مہربان علی چودھری منیراخترحاجی چودھر ی محمداسلم حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری جاویداقبال سعید چودھری غضنفراقبال خواجہ محمداحتشام چودھر ی اللہ دتہ بسمل چودھری اورنگ زیب خواجہ محبوب گوہر منشی چودھری عبدالرشید نے خواجہ محمدکرم الہی کی زوجہ محترمہ اور خواجہ م محمداشرف کی والدہ محترمہ اور خواجہ محمداسحاق اونرایم ایس موویز فیض پورشریف کی ہمشیرہ محترمہ اورخواجہ محمدحسیب رضا کی خالہ محترمہ کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button