DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Deputy Commissioner Rawalpindi visited Kallar Syedan and inspected Kallar Dhuangli Road

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو کلرسیداں کا دورہ کیا وہ کلر دھانگلی روڈ کے ذریعے سرصوبہ شاہ بھی گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو کلرسیداں کا دورہ کیا وہ کلر دھانگلی روڈ کے ذریعے سرصوبہ شاہ بھی گئے مقامی عوامی حلقوں نے استفسار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے چند ماہ قبل ہی کروڑوں کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی جانے والی کلردھانگلی سڑک کی شکستہ حالی زبوں حالی اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہے تو وہ سڑک کی تعمیر کے چند ہی ہفتوں بعد ٹوٹ کر کھنڈرات میں بدل جانے والی سڑک کا نوٹس کب لیں گے؟مقامی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے بھی چند ماہ قبل انکشاف کیا تھا کہ سڑک کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا مگر کئی ماہ گزر گئے سڑک کی مرمت بحال ہوسکی نہ ہی کسی انکوائری کا کوئی فیصلہ سامنے آیا البتہ حکومتی جماعت نے بھی اس صورتحال پر خاموشی کی چادر تان لی ہے انہوں نے سڑک میں ناقص تعمیرات کے زمہ داران کا تعین کرکے ان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Deputy Commissioner Rawalpindi visited Kallar Syedhan on Tuesday. He also visited Sir sooba shah via Kallar dhuangli Road. They have seen the situation with their own eyes, The road demolished and turned into ruins after a few weeks of construction? Local National Assembly member Sadaqat Ali Abbasi had also revealed a few months ago to investigate the faulty construction but after several months the road has not been repaired and no inquiry has been held. However, the ruling party has remained silent on the situation. There is a strong demand to determine the culprits and put them in jail.

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں میں معلمات کی جانب سے پرنسپل کے خلاف دوسرے روز بھی جاری رھا

Protest at Government Girls Secondary School in Kallar Syedan continues for second day against principal by teachers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں میں معلمات کی جانب سے پرنسپل کے خلاف دوسرے روز بھی جاری رھا منگل کے روز تمام معلمات نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سر انجام دیئے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پرنسپل کے تبادلے پر بازووں کر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج رکھیں گی ادہر شہریوں نے مدرسہ کے سیکورٹی گارڈوں کے بھی تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا والدین سے رویہ ناروا ہوتاہے ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سات سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں پولیس نے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

Police have arrested a brother accused of harbouring a seven-year-old boy accused of molesting him.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سات سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں پولیس نے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔مخبر خاص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ بدفعلی کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم علی سکنہ گلستان کالونی راولپنڈی اپنے بھائی کیساتھ دوبیرن کلاں کے نواحی علاقہ گھوئی میں موجود ہے اور اگر فوری کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو قریب واقع جنگل میں ایک شخص نے باآوازبلند پکارا کہ علی بھاگو پولیس آ گئی ہے جس پر ملزم علی جنگل کی طرف بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پناہ دینے والے شخص کو قابو کر لیا جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ ذوالقرنین سکنہ راولپنڈی بتایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button