DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Heavy snowfall in London and Slough region

لندن اورسلاو سمیت بیشتر علاقوں میں برف باری

لندن؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ ۔۔اتوار کو ملک کے بیشتر حصوں سمیت لندن اور سلاو میں تمام دن برف باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عموماً برف باری کے آغاز کے ساتھ نظام زندگی کی روانی میں فرق آتا ہے، لیکن ملک بھر میں لگے لاک ڈائون کے باعث نظام زندگی چونکہ پہلے ہی متاثر ہے اس لیے اس میں زیادہ تبدیلی نظر نہیں آئی۔ تاہم اس کے باوجود گھر سے ضروری کاموں کے سبب نکلنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ زیادہ وقت لے کر نکلیں اور بہت زیادہ محتاط ہوکر ڈرائیو کریں۔ ویلز میں عملہ اور لوگوں کی حفاظت کے لیے قائم چار ویکسی نیشن سینٹر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔ لندن میں تمام دن درجہ حرارت منفی2رہا اور رات کو منفی پانچ رہنے کی توقع ظا ہر کی گئی تھی۔ درجہ حرارت میں کمی کے سبب خدشہ ہے کہ گرنے والی برف جم جائے گی، جس کے سبب آج پیر کی صبح گھر سے نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

London; On Sunday, snow continued to fall all day in London and Slough which rarely gets snow, including most parts of the country, causing difficulties for travellers. The flow of life usually changes with the onset of snowfall, but since the nationwide lockdown has already affected life, it has not changed much. However, those who left the house for urgent work were told to take more time and drive more carefully. The temperature in London was minus 2 all day and minus 5 was at night. Due to the drop in temperature, it is feared that the falling snow will freeze, due to which those who leave their homes this Monday morning may face difficulties.

Show More

Related Articles

Back to top button