DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Four people shot dead over land dispute between cousins in Samot

کلر سیداں میں موت کارقص،زمین کے تنازعے پر چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں موت کارقص،زمین کے تنازعے پر چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،نو افراد زخمی ہوئے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔یہ واقعہ کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں پیش آیا واقعے پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل سلامت ولدکرامت نے برطانیہ سے آکر کہا مکان کی تعمیر شروع کی دونوں فریقین میں تو تکرار مسلسل چلتی رہی جمعہ کے روز ایک فریق گھر کے باہر دیوار تعمیر کر رھا تھا دوسرے فریق نے اسے باز رہنے کو کہا تو ملزم فریق نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر قتل کر دیئے گئے فائرنگ کی آواز سن کر مزید لوگ باہر نکلے تو ملزمان نے انہیں بھی قتل کردیا جاں بحق ہونے والوں میں زرین اقبال ولد فضل حسین عمر 60سال، عنصر اقبال ولد فضل حسین عمر 62سال،رقیباً انسا ء زوجہ عنصر اقبال عمر 60سال،صفورہ بیگم زوجہ مظہر حسین عمر 55سال جبکہ زخمیوں میں 53سالہ فضل حسین،61سالہ مظہر علی،22سالہ واثق عنصر، 29سالہ وسیم،18سالہ حسین،50سالہ رفیضن،45سالہ زیب النساء،70سالہ محبوب خان،23سالہ غضنفر شامل ہیں۔نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122کلر سیداں نے جائے وقوعہ سے ٹی ایچ کیو کلر سیداں اور پھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا۔سی پی او محمدا حسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود، ایس پی صدرضیا الدین، ڈی ایس پی کہوٹہ میاں افضال احمداور ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس،پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،۔ایس پی صدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دیوار کی تعمیر کے تنازعے پر دو فریقین کی تلخ کلامی ہوئی، دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار اور ہمسائے بھی ہیں،سینئر افسران کی موجودگی میں موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ادہر واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Kallar Syedan; Four people were shot dead in a land dispute between cousin’s in Dhok Mistriyan in Samot. It is believed that Salamat son of Karamat had arrived from UK where he is frequent visitor. The dispute led to four people being shot dead of the same family while their are reports further one person has also died.

بروز ہفتہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے

On Saturday all feeders of the subdivision will be closed from 9:00 am to 2:00 pm for necessary repairs.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے مطابق آج بروز ہفتہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جس سے منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،پرانا سروھا، موہڑہ دھیال،کنوھا،سہوٹ،چواخالصہ،پیر ہالی،میرگالہ خالصہ،سرصوبہ،حیال پنڈورہ،پنڈورہ ہردو،انچھوھا،الف چوک،شاہ خاکی،دھانگلی،منیاندہ،سکرانہ،نلہ مسلماناں،کھڈ اور بنائل میں بجلی بند رہے گی۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیکسو سب ڈویژن کلرسیداں میں افسران کا ردوبدل،بابرضیا کو کلرسیداں سب ڈویژن کا ایس ڈی او تعنیات کیا گیا جبکہ ایس ڈی او تیمور شاہ کو کلر ہی میں لائن سپریٹنڈنٹ کی آسامی پر تعنیات کردیا گیا اور لائن سپریٹنڈنٹ قاضی ظفر جاوید کا تبادلہ چکوال سرکل میں کر دیا گیا۔

یونین کونسل تخت پڑی میں کرنل صبح صادق کی سربراہی میں خدمت گار گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت دس کلومیٹر سڑک کی مرمت کرکے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو آئینہ دکھا دیا

In Union Council Takht Pari, a group led by Colonel Sobha Sadiq repaired ten kilometers of road from their own pockets

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یونین کونسل تخت پڑی میں کرنل صبح صادق کی سربراہی میں خدمت گار گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت دس کلومیٹر سڑک کی مرمت کرکے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو آئینہ دکھا دیا ہے نصف یوسی تخت پڑی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان جبکہ نصف کے صداقت علی عباسی ہیں مگر چند گار گروپ لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے انہیں چیلنج کرتا دکھائی دے رھا ہے اس سے قبل خدمت گار گروپ نے مختلف دیہات میں جنازہ گاہوں اور کھیلوں کے میدان تعمیر کیئے ہیں اس بار اس گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت دس کلومیٹر سڑک تعمیر کرکے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

ملک محمد فاروق کو کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں سپرد خاک کر دیا گیا

Malik M Faooq namaz e janaza held in Kambeeli Sadiq

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملک عرفان کے بھائی ملک محمد فاروق کو کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،مسعود بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر محمد ظہیر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button