DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Notice of CPO M Ahsan Younis on the robbery of 2800 Euros from Overseas Pakistanis by conman

نوسربازوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانی سے 2800 یورو ہتھیانے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نوسربازوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانی سے 2800 یورو ہتھیانے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس کو ڈاکٹر عثمان نے درخواست دی کہ نوسربازوں نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے جی ٹی روڈ گالف کلب کے قریب کاغذات چیکنگ کے بہانے2800یورو ہتھیا لیے، جس پر مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہدایت دی،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی پوٹھوہار سید علی نے اپنی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہناتھاکہ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Rawat; Notice of CPO Muhammad Ahsan Younis on the robbery of 2800 Euros from Overseas Pakistanis by conman, instructing SP Pothohar to trace and arrest the accused involved in the incident immediately. According to the details, Dr. Usman requested Morgah Police Station The gang, posing as government officials, seized 2,800 euros under the pretext of checking papers near GT Road Golf Club.

تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

Waris Khan police operation, accused involved in theft arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 3 لاکھ 02 ہزار 500 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ وارث خان پولیس کو شیخ محمد اختر نے درخواست دی کہ محمد اعجاز اس کی دکان پر ملازم ہے، جس نے دکان سے رقم، چیک اور دیگر کاغذات چوری کیے اور دوران واردات سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دئیے،جس پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اعجازکو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم 03 لاکھ 2 ہزار 500 روپے برآمد کرلی،ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ں میں مزید تیزی لائی جائے۔

آراے بازار پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،03منشیات فروش گرفتار

Ara Bazar police take effective action against drug dealers, 03 drug dealers arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آراے بازار پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،03منشیات فروش گرفتار،05کلو چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا،ملزم مقصود علی کے قبضہ سے 02کلو600گرام چرس،نازید خان سے 01کلو200گرام چرس جبکہ عماد حسین کے قبضہ سے 01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ایس ایچ او آراے بازار اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری،12ملزمان گرفتار

Rawalpindi police cracks down on kite sellers, arrests 12 accused

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری،12ملزمان گرفتار،1800سے زائد پتنگیں اور24ڈوریں برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان بشیر احمد اورذیشان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے1210پتنگیں اور05ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ اویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے03 ملزمان عثمان،مظہر اورعمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے170پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کرلیں، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حسین اوربلال کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے200پتنگیں برآمد کرلیں، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے200پتنگیں اور10ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ارباز اوررحمن کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے 50پتنگیں برآمد ہوئیں،جبکہ ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان منیب اورسجاد کو گرفتارکرکے 25پتنگیں اور 05ڈوریں برآمد کرلیں،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،سی پی اومحمد احسن نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی اورکیمیکل ڈور کا استعمال انتہائی خطرناک اورجرم ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button