DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta police station saw an increase in crime last year, with 645 crime cases registered and 11 murder cases registered.

پولیس تھانہ کہوٹہ میں گزشتہ سال جرائم کی شرع میں اضافہ رہا کرائم کے645مقدمات درج ہوئے قتل کے11مقدمات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ میں گزشتہ سال جرائم کی شرع میں اضافہ رہا کرائم کے645مقدمات درج ہوئے قتل کے11مقدمات جبکہ اقدام قتل کے15مقدمات درج اسی طرح اغواء کے25زرر کے 36جبکہ ڈکیتی کے3مقدمات درج اسی طرح چوری نقیب زنی کے 50مقدمات چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے36مویشی چوری کے21مقدمات سرکا عام کے23جبکہ لوکل اینڈ سپیشل 11مقدامت درج ہوئے اسی طرح اسلحہ کے71منشیات کے79اور دیگر مقدمات درج ہوئے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ 9عدد کلاشنکوف 8عدد بندوقیں ایک عدد رائفل 53پسٹل بر آمد کیے جبکہ2583کلو چرس اور981بوتل شراب بر آمد کی اسی طرح لڑائی جھگڑے اور151-107اور دیگر دفعات کے55قلندرے درج کیے گے جبکہ کیٹگری اے کے49اشتہاری گرفتار اور کیٹگری بی کے 232اشتہاری گرفتار کیے گے جبکہ آج بھی منشیات کے بڑے بڑے آڈے اُسی طرح کام کر رہے ہیں اور دیگر جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جبکہ تھانہ میں سفارش اور رشوت کا کلچر موجود ہے آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی اقدامات کریں۔

Kahuta police station recorded an increase in crime last year with 645 cases of crime, 11 cases of murder, 15 cases of attempted murder, 25 cases of kidnapping, 36 cases of robbery and 3 cases of robbery. And Special 11 cases were registered. Similarly, 71 cases of arms, 79 cases of narcotics and other cases were registered.

وزیرِ مملکت چیئرمین برائے امور کشمیر شہریار خان آفریدی کے ساتھ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے عہدیداروں کی ملاقات۔

Minister of State for Kashmir Affairs Shahriar Khan Afridi meets with officials of EU-Pakistan Friendship Federation.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیرِ مملکت چیئرمین برائے امور کشمیر شہریار خان آفریدی کے ساتھ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے عہدیداروں کی ملاقات۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ میں پاکستانیوں اور یورپین پر مشتمل تنظیم ہے جس کا مقصد یورپی ممالک اور پاکستان کے تعلقات بہتر بنانا پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا اور بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا تدارک کر کے مسئلہ کشمیر کی اصل صورتحال کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپی یونین اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت کاروباری اور رفاہی اداروں کے ساتھ دوطرفہ ڈائیلاگ اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کاوشیں سرانجام دے رہی ہے اس فیڈریشن نے حال ہی میں بھارتی مشنری جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے تھیکا یورپی یونین کے سامنے بھانڈا پھوڑا ہے ان بھارتی تنظیموں کے خلاف باقاعدہ کاروائی شروع کروائی اور ان میں سے اکثر نے اپنے دفاتر بند کر دیے ای یو پاک فرینڈ شپ کے مرکزی چیئرمین چودھری پرویز اقبال لوہسر ڈنمارک کے چیئرمین بابر خان پرتگال کے چیئرمین راجہ زوہیب ظفر اور اس تنظیم کے دیگر معزز ساتھیوں کے ہمراہ اور کہوٹہ سے آئے ہوئے راجہ قاسم،راجہ شعیب ظفر اور دیگر نے وزیرِ مملکت چیئرمین برائے امور کشمیر شہریار خان آفریدی کے ساتھ ملاقات کی شہریار آفریدی نے تنظیم کے تمام عہدیداران کو پاکستان اور مسئلہ کشمیر کودنیا میں اجاگر کرنے کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

تحصیل کہوٹہ میں دیگر اداروں کی طرح تحصیل سپورٹس آفیسر بھی غائب

Like other institutions in Kahuta Tehsil, Tehsil Sports Officer is also missing

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لاوارث اور مظلوم تحصیل کہوٹہ میں دیگر اداروں کی طرح تحصیل سپورٹس آفیسر بھی غائب تقریبا چھ ماہ قبل رحمت اللہ کو کہوٹہ میں تحصیل سپورٹس آفیسر تعینات کیا گیا مگر سیاسی مداخلت کی وجہ سے انکو ملی بھگت کر کے آٹیچ مینٹ پر لاہور رکھوا دیا گیا۔ رحمت اللہ تحصیل آفیسر کہوٹہ ہیں مگر ڈیوٹی لاہور کرتے ہیں جسکی وجہ سے کہوٹہ تحصیل میں سپورٹ کے پروگرام ٹھپ ہو کر رہ گے ہیں کہوٹہ کلب بے یارو مددگار ہونے کی وجہ سے وہاں پر سپورٹ نہیں ہو رہی ہے بیڈ منٹن، سکوائش، ٹیبل ٹینس اور دیگر نوجوانوں کی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہیں کہوٹہ کلب جس کے انچارج تحصیل سپورٹ آفیسر ہیں انکی عدم موجودگی کی وجہ سے بھوت بنگلہ بنا ہوا ہے کہوٹہ کلب ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ کوئی لائٹس کا انتظام ہے نہ کھیلوں کا اور بچوں کے لیے بنایا گیا پارک بھی ویران پڑا ہے لاکھوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود ایسی حالت ہے شہریوں عوام علاقہ نے ایم این اے صداقت علی عباسی، کمشنر راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ کلب کی تزہین و آرائش کی جائے پارک کو خوبصورت بنایا جائے اگر رحمت اللہ تحصیل سپورٹ آفیسر کہوٹہ میں ڈیوٹی نہیں کرتے تو انکی جگہ کسی اور کو تعینات کیا جائے کروٹ ڈیم والوں سے جو کروڑوں کے فنڈز ملے ہیں انکو وہاں خرچ کیا جائے جبکہ علیوٹ میں سٹیڈئم کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں۔

گزشتہ سال 2020میں سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی کارکردگی نمایاں رہی

Last year, in 2020, the performance of Kahuta City Traffic Police was outstanding

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گزشتہ سال 2020میں سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی کارکردگی نمایاں رہی سی ٹی او راولپنڈی علی اکبرDspراولپنڈی رورل جنید محسن کی ہدایت پر انچارج وارڈن ٹریفک پولیس کہوٹہ انسپکٹر خرم فیاض ستی کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں راجہ مستنصر، شاہد محمود، عمران علی،ملک جہانگیر، واحدستی، قاسم علی،مطاہر خٹک اور دیگر اہلکارو ں نے16537چالان کیے گے جبکہ 5736650لاکھ جرمانہ کیا گیا جبکہ بدوں کاغذات 634گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا اسی طرح کالے شیشوں کم عمر ڈرائیونگ اور دیگر جرائم پر ہزاروں چالان کیے گے انسپکٹرخرم فیاض ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم نفری اور لفٹر نہ ہونے کے باوجود ہم نے بھرپور کوشش کی کہ کہوٹہ شہر میں ٹریفک رواں دواں رہے انھوں نے کہا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button