DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Senior Teacher Muhammad Naseer “Zinda” retires after 31 years of service

سینئر مدرس محمد نصیر زندہ اکیتس سالہ سروس کرنے کے بعد ریٹائرڈ، ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے ایس ایس ٹی محمد نصیر زندہ اکتیس سالہ سروس پوری ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ان کے اعزاز میں مذکورہ سکول کے جملہ سٹاف نے پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے محمد رضا وینس، قاضی احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، ایاز محمود عامر، چوہدری وقاص احمد، چوہدری اشفاق، محمد اشتیاق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مدرس محمد نصیر زندہ کی تعلیمی و انتظامی خدمات پر انھیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مدرس محمد نصیر زندہ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو اپنے تدریسی سفر پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ جو کامیابیاں دورانِ ملازمت حاصل کیں اور آج جس اعلیٰ مقام پر فائز ہوں اس کے پیچھے خلوصِ نیت اور اللہ کی رضا کا حصول پیشِ نظر تھا۔انھوں نے مزیدکہا کہ میں نے ہمیشہ دیانتداری کو اپنا شعار بنایا جس کے صلے میں اللہ نے بے شمار کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمایا ہے۔اساتذہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رزقِ حلال اور اللہ کی خوشنودی کو حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ اسی میں دنیا اور آخرت کی فلاح ہے۔ یاد رہے مدرس محمد نصیر زندہ شاعر اور کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ اس پروقار تقریب میں عبدالرؤف وینس، محمود الحسن، محمد افتخار، جملہ سٹاف اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Kallar Syedan; SST Muhammad Naseer of Government Boys High School Bhalakhar retired from the Education Department after completing 31 years of service.

In his honor, all the staff of the school organized a farewell ceremony. Addressing the function, Mohammad Raza Vaince, Qazi Ehsanul Haq Qureshi, Arshad Mehmood Bhatti, Ayaz Mehmood Amir, Chaudhry Waqas Ahmed, Chaudhry Ashfaq, Mohammad Ishtiaq and other speakers paid homage to the educational and administrative services of Mohammad Naseer Zinda.

Muhammad Naseer Zinda was applauded while addressing the farewell ceremony highlighted his teaching journey. He said that the achievements he had achieved during his service and the high position he holds today was due to his sincerity and the attainment of the pleasure of Allah.

Show More

Related Articles

Back to top button