DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Airport Police Station Major Operation, Accused of killing a youth during a fight was arrested in a few hours

تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی، لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی، لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو مقتول کے چچا محمد رفیق نے درخواست دی کہ میرا بھتیجا سنوکر کلب پر کام کرتا تھا جو کام چھوڑ کر گاؤں چلا گیاتھا، راولپنڈی واپس آنے پر عدیل نامی لڑکے نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے اس کے بھتیجے عدنان شبیر کو قتل کر دیا، جس پر ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم عدیل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،ٹرالی اڈے کے قریب جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

Sadiqabad police operation, 09 accused including 04 women involved in prostitution near trolley base arrested, case registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،ٹرالی اڈے کے قریب جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ صاد ق آباد پولیس نے اشتہاری مجرم فریاد حسین کی موجودگی کی اطلاع پر چندا نامی عورت کے ڈیرے پر ریڈ کیا،جہاں پر مرد و خواتین جسم فروشی کی ڈیلنگ میں مصروف پائے گئے،جس پر ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04خواتین سمیت09ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں راجہ وقار، فدا گل، نیاز، شاہ حسین، عدیل، ساجدہ، سمیرا، انمول اور ارم حسن شامل ہیں، ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، کیٹیگری (بی) کے 02 اشتہاری مجرمان اور اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

Rawalpindi Police continues operations against notorious criminals, arrests 02 notorious criminals of category (B)

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، کیٹیگری (بی) کے 02 اشتہاری مجرمان اور اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی) کے اشتہاری مجرم طارق متین کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے گنجمنڈی پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او پیر ودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم ثاقب خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چندماہ سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم اجمیر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران شہزاد احمد نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد احمد کو گرفتار کر لیا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button