DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Load shedding taking place in the name of Permit in eastern Gujar Khan for past two months

شرقی گوجرخان کے قصبات بیول، قاضیاں، بھڈانہ، حبیب چوک، موہڑہ گجراں اور دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں پچھلے دو ماہ سے پرمٹ کے نام پر لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ جاری

گوجرخان,بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)— شرقی گوجرخان کے قصبات بیول، قاضیاں، بھڈانہ، حبیب چوک، موہڑہ گجراں اور دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں پچھلے دو ماہ سے پرمٹ کے نام پر لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ دو ماہ سے ان علاقوں میں بغیر شیڈول کے ہر دوسرے دن صبح نو بجے سے شاہ تین بجے تک بجلی بند رہتی ہے جس سے کاروباری طبقہ بالخصوص ٹیلرنگ، ویلڈنگ، باربر اور دیگر شعبوں سے وابسطہ افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ واپڈا آفس سے رابطہ کرنے پر جواب ملتا ہے ہے کہ بجلی بند کرنے کا پرمٹ ہے۔ کاروباری طبقے کے علاوہ گھریلوخواتین بھی آئے روز کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے۔

Gujar Khan; For the last two months, a long series of load shedding in the name of permits has been going on in the towns of Bewal, Qazian, Bhadana, Habib Chowk, Mohra Gujran and other small and large areas of East Gujar Khan. For the past two months, there has been a power outage in these areas every other day from 9 a.m. to 3 p.m. Contacting WAPDA office, the reply is that there is a power outage permit. Apart from the business community, housewives are also worried about the daily load shedding. The people of the area have demanded the authorities to end the brutal load shedding immediately.

پی ڈی ایم کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ پی پی پی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر

The PDM meeting has proved that the people want change. Senior PPP leader Lala Shabbir

گوجرخان,بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)— پی پی پی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ لاہور کے جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پی ڈی ایم نے استعفوں کا فیصلہ کر لیا ہے اب فیصلہ کن معرکہ جنوری میں اسلام آباد کا دھرنا ہوگا۔ موجودہ حکومت نے اڑھائی سالوں میں مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مہنگائی پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی تھی اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کے لئے جان لیوا ثابت ہوگا۔آٹا چینی دالیں ادویات اور دیگر اشیا ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

Gujar Khan; Senior PPP leader Lala Shabbir has said that the PDM meeting has proved that the people want change. Millions of people have attended the Lahore rally and expressed distrust in the government. The days of the government are numbered.

Show More

Related Articles

Back to top button