DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Senior Muslim League leader Azhar Hussain passed away in Mohra Hayal near Chowk Pandori.

بزرگ مسلم لیگی رہنما اظہر حسین آزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے نمازہ جنازہ چوکپنڈوری کے قریب موہڑہ حیال میں ادا کی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)بزرگ مسلم لیگی رہنما اظہر حسین آزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے نمازہ جنازہ چوکپنڈوری کے قریب موہڑہ حیال میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی انجیئر قمر الاسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی، شیخ ساجد الرحمن، راجہ محمد لطیف،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد زبیر کیانی،راجہ شہزاد یونس،راجہ ندیم احمد،طا رق یا سین،راجہ صفدر کیانی،چوہدری شاہد گجر، مسعود احمد بھٹی، چوہدری اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، راجا محمد ظریف، جا و ید ا شر ف، شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی، چوہدری نعیم بنارس، شیخ حسن فیاض،رانا زعفران،ماسٹرمحمد ظہیر، نمبردار اسد عزیز، راجہ محمد افتخار پکھڑال،، ڈاکٹرمحمد جہانگیر اور دیگر نے شرکت کی۔

کلریوتھ کونسل کی جانب سے غریب و نادار افراد کے لئے گورنمنٹ گرلز ایلمینڑی سکول کے سامنے قدیمی قبرستان کی دیوار کے ساتھ دیوار مہربانی بنائی گئی

Charity wall set up by Kallar Youth council near girls school

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معاشرے کے پسے ہوئے غریب،نادار اور مستحق لوگوں کی خدمت نہایت احسن اقدام ہے،جس سے ایک تو مخلوق خدا کی مدد ہو تی ہے اور دوسرا اللہ تعالی کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے،وہ لوگ یقینادا د کے قابل ہیں جو آج کے دور میں بھی دوسرے انسانوں کے دکھ درد کا خیال رکھتے ہیں۔کلریوتھ کونسل کی جانب سے غریب و نادار افراد کے لئے گورنمنٹ گرلز ایلمینڑی سکول کے سامنے قدیمی قبرستان کی دیوار کے ساتھ دیوار مہربانی بنائی گئی ہے جس میں موسم کی مناسبت سے گرم ملبوسات اور جوتے وغیرہ رکھے گئے ہیں تاکہ وہ لوگ جو ان اشیاء کو خرید نہیں سکتے وہاں سے مفت سامان اُٹھا سکیں،اس سلسلے میں خاص طور پر اعلی قسم کی ملبوسات اور جوتوں پر مشتمل سامان منگوا کررکھا گیا ہے، معاشرے کے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سخت سردی کے اس موسم میں غریب افراد بھی اپنا تن ڈھانپ سکیں۔

عمران خان کی 22 سالہ جدو جہد ضرور رنگ لائے گی,راجہ ساجد جاوید

Imran Khan’s 22-year struggle will definitely bring prosperity, Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی مضبوط فوج کیساتھ وابستہ ہے اور ظلم قوت دشمنوں کی صرف ایک ہی کوشش ہے کہ ملک کو کسی نہ کسی طرح سے غیر مستحکم کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں کا جال بنا جا رہا ہے مگر ایسے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان پر ہماری مسلح افواج کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گی۔ہم ہر طرح سے اپنی افواج کیساتھ ہیں اور ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان سب کیلئے فخر ہے انشاء اللہ تمام مسائل بہت جلد حل ہونگے۔عمران خان کی 22 سالہ جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو اعلیٰ عالمی اعزاز ملنے پر مبارکباد

Congratulations to Naval Chief Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi on receiving the highest international award

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)چیئر مین ادب کونسل پوٹھوہار معروف کالم نگا راجہ شاہد رشید،راجہ زاہد رشید،نمبردار آف درکالی اور نمبردار صغیر اختر راجہ نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو اعلیٰ عالمی اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ امجد خان نیازی ذہین تجربہ کار آفیسر ہیں جنہیں ترک بحریہ کے سربراہ عدنان ازبال نے لیچن آف دی ترکش آرم فورسز کا اعلیٰ عسکری اعزاز دیا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام مزید روشن ہوا۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف،راجہ محمد ثقلین،چوہدری توقیراسلم،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،قمرایاز،محسن نوید سیٹھی،تنویر شیرازی،مسعود بھٹی،اکرام الحق قریشی،ملک فیاض سندھو،وسیم عباس نے گوجرخان سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button