DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Seniour religious figure Sufi Muhammad Taj passed away, Namaz e janaza held in village Bior

بزرگ مذہبی شخصیت صوفی محمد تاج گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بیور میں ادا کیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حاجی منشی ریاض کے بھائی بزرگ مذہبی شخصیت صوفی محمد تاج وفا ت پا گئے نمازے جنازہ میں سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت۔ تفصیل کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور کے بڑھے بھائی بزرگ مذہبی شخصیت صوفی محمد تاج گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بیور میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاوری،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ،ممتاز عالم دین مولانا افضل رضوی، ممتاز عالم دین مولانا آصف القادری، مولانا سید خالد حسین شاہ، مولانا آفتاب ناصر، حافظ قمر چشتی،ذوالفقار علی ستی،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ خورشید احمد آف گوہڑہ راجگان،راجہ ظہور احمد آف گوہڑہ،سابق کونسلر راجہ حسنین آف کھلول،سابق کونسلر راجہ سجاد، چیئرمین راجہ محمد یٰسین آف سویڑی،سابق وائس چیئرمین یوسی بیور سردار محمد طاہر،سابق نائب ناظم یوسی بیور سردار محمد شفاقت، صحافی سردار محمد قاسم،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعدا د میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Kahuta; Hundreds of locals including political, social and religious personalities attended the funeral prayers of Haji Munshi Riaz’s brother, senior religious figure Sufi Muhammad Taj in village Bior.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں کا راج

Fake faith healers working in large numbers in Kahuta region

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں کا راج۔کہوٹہ شہرمیں جادو، تعویز گنڈا اور دم درود سے لوگوں کا علاج کرنے والوں نے گلی محلوں میں سادح لوح لوگوں کو خاص کر خواتین کو نہ صرف دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے بلکہ ہزاروں گھر اُجاڑ دیے ساس بہو کے جھگڑے میاں بیوی میں نا چاکی محبوب آپکے قدموں میں کے نام پر ساح لوح عوام کو ٹنے میں مصروف سرکاری کواٹروں، ٹنگی، نئی آبادی، تحصیل چوک،کلب لائن اور دیگر علاقوں میں ان لوگوں نے اپنے آستانے بنائے ہوئے ہیں اور گھروں میں نا چاکیاں پیدا کرانے کے لیے من گھڑت الزام لگا کر سکی سے جادوں نکالنے کے بہانے کسی کو کالا علم کر کے ایک دوسرے کو زیر کرنے کا بہانہ بنا کر ہزاروں روپے لے رہے ہیں جبکہ اسی طرح گلی محلوں میں جعلی کلینکوں کی بھرمار ہے جو کسی ہسپتال میں چھ ماہ لگا لیتا ہے وہ اپنا ہسپتال کھول دیتا ہے جبکہ سرکاری ہسپتال میں سہولیات کا فقدان جسکی وجہ سے غریب لوگ پرائیویٹ کلینکوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں معمولی آپریشن کے لیے ہزاروں روپے درکار ہوتے ہیں محکمہ صحت کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی سے دو نمبر دندا عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باجود خاموش ہے عوام علاقہ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی بارش نے موسم سرد کر دیا

Winter rains in and around Kahuta city made the weather colder

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی بارش نے موسم سرد کر دیا جبکہ مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے لوگ لنڈا خریدنے سے بھی مجبور ہیں جبکہ بارشوں کی وجہ سے مرمت کی جانے والی سڑکوں کے میک اپ اتر گئے ہیں لاڑی اڈہ سلاٹر ہاؤس تا مٹور چوک سڑک میں کئی کئی فٹ گہرے کھڑے پڑتے ہیں جبکہ کہوٹہ شہر بھی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے نہ سٹریٹ لائٹس ہے اور نہ ہی پینے کے لیے پانی موجود ہے کہوٹہ اور گردونواح میں منشیات فروشوں کے ڈیرے لگے ہیں جبکہ تھانہ کہوٹہ کرپشن کا گڑ بن چکا ہے ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے منشیات فروشوں نے نئی نسل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے کئی میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ٹیکے اور ادوویات من مانے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے اسکے علاوہ دو نمبر ادوویات کی بھرمار ہے انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے شہر میں تجاوزات کی بھرمار اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ علی اصغر کے والد محترم اورسابق چیئرمین راجہ ندیم احمد کے چچا جان کی وفات پر اظہار تعزت۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنما راجہ علی اصغر کے والد محترم،سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد کے چچا جان اور چیئرمین محمد فاروق کے بہنوئی راجہ محمد بشارت کی وفات پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،چوہدری توقیر اسلم اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ سکوٹ پٹھی جا کر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button