DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Kallar Syedan; Two killed in two traffic accidents on Rawat Kallar Syedan Road

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے پہلا واقعہ میں گیگا مال میں رات گئے کام ختم کر کے اپنے گاؤں مانکیالہ جاتے نوجوان کامران سکنہ ڈھوک میرا کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی اور ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ کامران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں کہ بازی ہار گیا دوسرا حادثہ بھی روات کلر روڈ پر چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں حساس ادارے کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ عبدالرحیم سکنہ گنگوٹھی جاں بحق ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بتایا کہ حساس ادارے کے عمران نامی ڈرائیور نے غفلت اور لاپروائی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گاڑی کے ٹائر کے نیچے آکر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت پولیس چوکی چوکپنڈوری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan; Two people were killed in two traffic accidents on Rawat Kallar Syedan ​​Road. In the first incident, a Kamran resident of Dhok Maira, who was going to his village after finishing work at Giga Mall last night, was hit by a speeding dumper . While Kamran succumbed to his injuries and died.

Another accident took place on Rawat Kallar Road in Chouk Pindori where a collision between a vehicle and a motorcycle of the intelligence agency resulted in the death of Abdul Rahim, 35, of Gangothi. Upon receiving the information, traffic police in-charge Syedan ​​Imran Nawab Khan rushed to the spot. . The driver of the vehicle along with the vehicle has been handed over to Chok Pindori police post.

کلرسیداں میں افغان خاتون کے قتل کے تین اشتہاری ملزمان گرفتار،ملزمان میں خاتون کا سابقہ شوہر بھی شامل ہے

Three suspects in Afghan woman’s murder arrested in Kallar Syedan, including ex-husband

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں افغان خاتون کے قتل کے تین اشتہاری ملزمان گرفتار،ملزمان میں خاتون کا سابقہ شوہر بھی شامل ہے کلر سیداں پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلا ف موثر کاروائی۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اورملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ کلرسیداں پولیس کومقتولہ (ف)کے والدجلات خان نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی نے نذرگل سے طلاق لی ہوئی تھی جس رنج کی بناء پر نذرگل نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چندماہ قبل محلہ عادل آباد کلرسیداں روڈ پر فائرنگ کرکے اس کی بیٹی فاطمہ کو قتل کردیاتھا،مقتولہ کے قتل کا مقدمہ اسکے والد کی مدعیت میں درج کیاگیا، ملزمان کی گرفتاری کے متعدد بار چھاپے مارے گئے،جو اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا،جوبعدمیں اشتہاری مجرم قرار دیاگیا،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوکہوٹہ کی زیرنگرانی ایس ایچ اوکلرسیداں غضنفر عباس ودیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے فاطمہ نامی لڑکی کو قتل کرنے والے کیٹیگری (اے) کے03 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا گرفتاراشتہاری مجرمان میں مقتولہ کا سابقہ شوہر نذر گل اورساتھی مجرمان فضل ربی اورشاہدگل شامل ہیں۔

چوکپنڈوری شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دکان میں موجود سات عدد موبائل فونز چوری کر کے فرار ہو گئے

Mobile shop burgled in Chauk Pindori bazaar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چوکپنڈوری شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دکان میں موجود سات عدد موبائل فونز چوری کر کے فرار ہو گئے۔چوری کی یہ واردات راولپنڈی روڈ چوکپنڈوری میں واقع ایک موبائل شاپ میں پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے رات کے پچھلے پہر دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور سات عدد موبائل فونز چوری کر لئے۔دکان کے مالک کو چوری کی واردات کا علم اس وقت ہوا جب وہ حسب معمول صبح کے وقت اپنی دکان پر آیا۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حاجی مقصود علی کے ایصال ثواب کی ایک محفل جمعرات کو چوآخالصہ میں حوالدار محمود علی جنجوعہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی

Dua observed for late Haji Maqsood Ali in Choa Khalsa

شیفیلڈ /کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں مقیم چوآخالصہ کے حاجی مقصود علی کے ایصال ثواب کی ایک محفل جمعرات کو چوآخالصہ میں حوالدار محمود علی جنجوعہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں سید راحت علی شاہ،ٹھیکیدار ظہیر،شیخ محمد حنیف،چوھدری توقیر اسلم،شیخ کلب عباس جعفری،شیخ غلام شبیر،شیخ سعید احمد،سید امجد علی شاہ،اسحاق حیدری،رجب علی،سرفراز جنجوعہ،حسین ذوالفقار جنجوعہ،طاہر محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی سید آصف علی شاہ نے اجتماعی دعا کروائی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،راجہ محمد ثقلین،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،عبدالعزیز پاشا نے گاؤں بھٹھی جا کر حاجی محمد بشارت کی اچانک وفات پر راجہ علی اصغر،راجہ ندیم احمد،چوہددی محمد فاروق اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ادارہ منہاج القرآن کلرسیداں کے بانی رکن اور سرپرست سید محمود حسین شاہ کی تقریب قل کلرسیداں میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،چوہدری شفقت محمود،راجہ محمد ثقلین،قمر ایاز،راجہ ازرم حمید چشتی،سید جنید عباس،سید زبیر علی شاہ،سید حامد علی شاہ،پرویز اختر قادری،شہزاد بٹ،عابد زاھدی اور دیگر نے شرکت کی طیب الرحمان،عقیل عابد وارثی،احسان الحق چشتی،سید طاہر عباس نے نعت خوانی کی جبکہ مولانا عبدالرشید قادری نے خصوصی خطاب کیا سائیں عباس نے دعا کروائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button