DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman Muslim League-N and Leader of Opposition Raja Muhammad Zafar-ul-Haq visits various places in Kahuta

جنرل سیکٹری موتمر عالم اسلامی چیئر مین مسلم لگ ن و قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین مسلم لیگ ن و قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق کا دورہ کہوٹہ وفات پا جانے والوں کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اور فاتح کی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جنرل سیکٹری موتمر عالم اسلامی چیئر مین مسلم لگ ن و قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ کا دورہ کیا دو روز قبل وفات پا جانے والے مسلم لیگی راہنما تحصیل صدر راجہ محمد بشیر کے گھر جا کر انکے لائحقین سے تعزیت کی اور فاتح کی اس موقع پر راجہ محمد ظفر الحق نے راجہ محمد بشیر کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں راجہ محمد ظفرالحق نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی ممانی، ڈائریکٹر شاہین کالج راجہ نعمان نصیر کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم،ر اجہ خورشید عالم اور حافظ راجہ انتخاب عالم کی والدہ کی وفات، نمبر دار راجہ فیصل لیاقت کی بھتیجی اور راجہ قاسم لیاقت کی بیٹی کی وفات جبکہ باوا قیوم مرحوم کی وفات پر انکے گھروں میں جا کر ان سے اظہار تعزیت اور وفات پا جانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر انکے ہمراہ سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ، راجہ رومان سعید، عاصی جنجوعہ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

Kahuta; Raja Muhammad Zafar-ul-Haq visited Kahuta and went to the house of Tehsil President Raja Muhammad Bashir, a Muslim League leader who passed away two days ago, to offer condolences to his family. Later, Raja Muhammad Zafar-ul-Haq visited Kahuta city

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi condolences on the death of former Vice Chairman UC Hothala Asad Mahmood Satti’s mother

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یونین کونسل ہوتھلہ کے سابق وائس چیئرمین اسد محمود ستی، ایس ڈی او محکمہ ہائی وئے خالد ستی اور سب انجینئر عاطف ستی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القد و س عباسی، سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، قاضی اخلاق کھٹڑ اور قاضی عبدالقیوم بھی ہمراہ موجود تھے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کی فروخت جاری

The sale of adulterated milk continues in and around Kahuta city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کی فروخت جاری روزانہ پوڈر اور کمیکل ملا مضر صح دودھ دیہی دو دراز علاقوں میں تیار کر کے پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں اور سوزوکیوں میں بنی ٹینکیوں میں لا کر65روپے میں یہاں دودھ دیہی فروخت کرنے والوں کو دیا جاتا ہے جو آگے 120روپے کلو تک فروخت کرتے ہیں کہوٹہ میں محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے ہر گلی محلے میں دوکانیں کھل گئی ہیں جبکہ کہوٹہ شہر میں ہوٹلوں پر باسی کھانے اور ناقص چائے من مانے ریٹس فروخت ہو رہی ہے کچھ میڈیکل سٹوروں پر 2نمبرادوویات نشے آور ٹیکے اور غیر ممنوع اددویات فروخت کی جا رہی ہیں ڈرگ انسپیکٹر کاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی منتحب نمائندوں ای ڈی او ہیلتھ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کی حالیہ الیکشن میں کامیابی سے اپوزیشن کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا

The statement of the opposition on the success of PTI in the recent elections was rejected by the people

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حالیہ الیکشن میں کامیابی سے اپوزیشن کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر باہر جانے والوں نے پاکستان کو مقروض کر دیا پہلی دفعہ وزیر اعظم عمران خان جیسی قیادت پاکستان کو ملی جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا مقدمہ لڑا انھوں نے کا کہ اب پی ٹی آئی کی ساری توجہ مہنگائی کے خاتمے اور اداروں سے کرپشن کے خاتمے پر ہو گی اور عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے ہونگے اپوزیشن 5سال صبر کا دامن نہ چھوڑے۔

Show More

Related Articles

Back to top button