DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The municipality of Kallar Syedan has issued a notification to increase the water charges more than three times

بلدیہ کلرسیداں نے واٹر چارجز میں بھاری اضافے کے بعد دینی مدارس اور مساجد کے واٹر چارجز میں تین گنا سے بھی زائد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بلدیہ کلرسیداں نے واٹر چارجز میں بھاری اضافے کے بعد دینی مدارس اور مساجد کے واٹر چارجز میں تین گنا سے بھی زائد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے مساجد اور مدارس کی جانب سے اس اضافہ کو مسترد کر دیا گیا ہے بلدیہ نے گھریلو واٹر چارجز تین سو روپے ماہانہ سے بڑھا کر پانچ سو روپے ماہانہ کیئے ہیں جبکہ دینی مدارس اور مساجد کے واٹر چارجز تین سو روپے سے بڑھا کر ہزار روپے کر دیئے گئے ہیں جامعہ مسجد شیخاں کے شیخ حسن ریاض،مدرسہ عثمانیہ کے عبدالجلیل،مسجد نوشاھی کے مفتی زاھد یوسف اور جامعہ مسجد سیداں کے سید ندیم فرخ نے اس اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ نے مساجد اور مساجد کے لیئے کوئی اضافی پانی کی لائینیں نہیں بچھا رکھی ہیں انہیں عام لائنوں سے اتنی ہی دیر پانی فراہم کیا جاتا ہے جتنا دیگر عام لوگوں کو دیا جاتا ہے جب اوقات کار مساوی ہیں تو چارجز بھی مساوی ہونے چاہیئے مگر صرف اس وجہ کو بنیاد بنا لینا کہ وھاں نمازی زیادہ آتے ہیں لہذہ ان سے چارجز بھی زیادہ لیئے جاہیں ہر گز درست فیصلہ نہیں مساجد اور دینی مدارس اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مساجد اور دینی مدارس کے لیئے بلدیہ کلرسیداں پانی کی فراہمی کو مکمل فری کرے یہ کوئی کاروباری ادارے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں اپنی نااہلیت کے بعد اب مساجد اور دینی مدارس کو پریشان کرنے کے لیئے واٹر چارجز میں کئی گنا اضافہ کر کے دینی حلقوں کے لیئے مسائل میں اضافے کی شعری کوشش کی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلرسیداں بلدیہ مساجد اور دینی مدارس کے لیئے نہ صرف واٹر چارجز میں اضافہ واپس لے بلکہ انہیں ادائیگیوں سے استشنا دے کر مفت پانی فراہم کیا جائے۔

Kallar Syedan; The municipality has issued a notification to increase the water charges of religious madrassas and mosques more than three times after the huge increase in water charges. Mosques and madrassas have rejected this increase. The municipality has increased the domestic water charges by three hundred. Rs. 500 per month has been increased from Rs. 300 per month while water charges of religious schools and mosques have been increased from Rs. 300 to Rs. 1000 per month.

سرکاری تعلیمی اداروں میں تحصیل سطح پر نعت،کوئز اور سیرت النبی ﷺکے حوالے سے تقاریری مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

Speech competitions on Naat, Quiz and Sirat-e-Nabi at Tehsil level in government educational institutions have come to an end.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سرکاری تعلیمی اداروں میں تحصیل سطح پر نعت،کوئز اور سیرت النبی ﷺکے حوالے سے تقاریری مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں مختلف ایونٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت کے مقابلوں میں پرائمری سکول مغل آباد کے ثاقب علی نے پہلی،ایلیمنٹری سکول نمبل کی حظائفہ نے دوسری اور گورنمنٹ پرائمری سکول چھپر کی رباب جہانگیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوئز کے مقابلوں میں ایلیمنٹری سکول کلر سیداں کے ضامن علی نے پہلی،پرائمری سکول سہوٹ بدہال کے شاہ زیب علی نے دوسری جبکہ پرائمری سکول گف کے سفیان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اسی طرح سیرت النبی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریری مقابلوں میں ایلیمنٹری سکول کلر سیداں کے عامر ذوالفقار،پرائمری سکول نندنہ جٹال کی ماہنور فاطمہ اور پرائمری سکول سدیوٹ کے سمیع اللہ نے باالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

شہریوں نے تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معائدے کا خیر مقدم

Citizens welcome agreement between Tehreek-e-Labbaik and government

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شہریوں نے تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معائدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سے قبل بھی دوسرے فریق سے مذاکرات کر لیتی تو وفاقی دارالحکومت بند ہوتا نہ ہی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوتی ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی چوہدری اخلاق حسین نے کہا کہ تحریک لبیک کی ریلی اور اور اس میں طوالت اوردھرنے کی وجہ صرف سیلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی تھی یہ کسی بھی شعبے میں حالات بگاڑنے اپنا ثانی نہیں رکھتے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ریلی پاکستانی حکمرانوں یا حکومت کے خلاف نہیں بلکہ فرانس کے خلاف تھی دنیا بھر اور فرانس میں بھی اس طرح کے احتجاجی پروگرام ہو رہے ہیں مگر پاکستان میں جسے حکمران ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار ہیں انہیں گستاخان رسول کے خلاف نہ صرف ریلی کی اجازت نہ دی بلکہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا راستے بند کیئے گئے اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانے والوں کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے تو حکومت کو تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے پڑے جبکہ یہ کام ہفتہ قبل بھی کیا جا سکتا تھا تحریک لبیک ہی نہیں ہر مسلمان گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور واقعہ پر احتجاج کرتا ہے۔

چوھدری محبوب لندن میں انتقال کر گئے نماز جنازہ برطانیہ میں ہی ادا کر دی گئی

Chaudhry Mehboob passed away in London. Funeral prayers were offered in the United Kingdom

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد اکرم مرحوم آف سموٹ کے بھائی اور چوہدری محمد جمیل کے چچا چوھدری محبوب لندن میں انتقال کر گئے نماز جنازہ برطانیہ میں ہی ادا کر دی گئی۔

محمد الیاس کو گاؤں لونی جسیال میں سپرد خاک کر دیا گیا

Mohammad Ilyas passed away in Looni Jasyal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…انجم الیاس کے والد اور حافظ محمد علی قادر کے ماموں محمد الیاس کو گاؤں لونی جسیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی چوھدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،چوھدری طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button