DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Incompetence of PPL Ahdi Oil Field Management has left Narali dam water Contaminated

پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ انتظامیہ کی نااہلی نڑالی ڈیم اورملحقہ آبادیوں کازیر زمین پانی جانداروں کے استعمال کے قابل نہیں رہا

گوجرخان ,دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,محمد نجیب جرال سے )— پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ انتظامیہ کی نااہلی نڑالی ڈیم اورملحقہ آبادیوں کازیر زمین پانی جانداروں کے استعمال کے قابل نہیں رہا، چند ماہ قبل آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے زہریلے کیمیکلز اور کروڈ آئل ڈیم کے پانی کے داخلی راستوں پر چھوڑ دیا،بارش کے بعد یہ زہریلا مادہ پانی کے ساتھ بہہ کر ڈیم میں شامل ہو گیا، عوام علاقہ کے احتجاج پر انتظامیہ نے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ظاہر کیا کہ ڈیم کی صفائی ہو گئی ہے،مکین علاقہ پر اس وقت بجلی گری جب گھر گھر میں ہیپاٹائیٹس،معدے،جگر اور مثانے کی بیماریاں پھیل گئیں،چک شہزاد لیبارٹری میں پانی ٹیسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ یہ تو جانداروں کے استعمال کے قابل ہی نہیں رہا،دس ہزار نفوس پر مشتمل نڑالی گاوں کی آبادی موت کے دھانے پر پہنچ گئی ہے،اہلیان علاقہ نے ایک میٹنگ کی اور پڑھے لکھے جوانوں پر مشتمل ایک وفد کو درخواست دے ایڈمن پی پی ایل آہدی فیلڈکے پاس بھیجا، ایڈمن نے انہیں سنجیدہ نہیں لیا،ایک ہفتے بعد وفد نے پھر ملاقات کی تو ایڈمن آفیسر جاوید نے دوسرے دن آنے کا کہا،اگلے دن وفد نے پھر ملاقات کی تواس بار ایڈمن کا لہجہ اور رویہ پہلے ست بھی زیادہ روکھا اور تبدیل تھا، اسے اس بات کا بالکل احساس نہیں تھا کہ پی پی ایل انتظامیہ کتنے بڑے سانحے کو جنم دے چکی ہے، اہلیان نڑالی دور دور سے پانی قیمتاً منگوانے پر مجبور ہیں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نڑالی کی بچیاں بوتلوں میں گھروں سے پانی لے کر آتی ہیں، مکین علاقہ کا کہنا ہے کہ آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا ہم غریبوں میں اتنی سکت نہیں ہے کہ یہ سب کُچھ برداشت کرسکیں، ایڈمن آفیسر کے رویے سے اہالیان علاقہ میں غم و غصہ پایا جارہا ہے،وفد نے مایوس ہو کر یونین کونسل نڑالی کے دیگر دیہاتوں موہڑہ ٹھاکرہ،کیال،فریال،میانہ موہڑہ اور ڈہوک بدھال کے لوگوں سے مل کر پی پی ایل آہدی کے زہریلے کیمیکلز کی وجہ سے زیر زمین پانی کے آلودہ ہونے اور انتظامیہ کے خلاف آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،وفد کے ممبران کا کہنا ہے کہ اب پی پی ایل انتظامیہ سے اسی زبان میں بات کریں گے جو وہ سمجھتی ہے، پہلے مرحلے میں تمام دیہاتوں کے لوگوں کو اس سانحہ سے آگاہ کیا جائے گا،دوسرے مرحلے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا، حتمی اور آخری مرحلہ میں پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کا گیٹ بند کیا جائے گا۔

Gujar Khan; Due to Incompetence of PPL Ahdi Oil Field Administration Narali Dam and adjoining settlements land is effected by Contaminated water.

Toxic substance flowed from PPL Ahdi Oil Field in to Narali dam

This toxic substance flowed from PPL Ahdi Oil Field in to the water and entered the dam. At the protest of the people in the area, the administration threw dust in their eyes and showed that the dam has been cleaned. But now Diseases of the stomach, liver and bladder has spread. Water tests at the Chak Shehzad Laboratory have revealed that it is no longer fit for use.

Residents of the area say that how long this process will last. We, the poor, are not strong enough to bear all this. The attitude of the administrative officer is causing grief and anger in the area. The delegation left the Union Council disappointed.

Children are forced to bring water in flask’s to the school

In collaboration with the people of Mohra Thackeray, Kayal, Faryal, Miana Mohra and Dhok Badhal, PPL has decided to run an awareness campaign against the administration of ground water contamination due to toxic chemicals of Ahdi.

Members say they will now speak to the PPL administration in the language they understand. In the first phase, the people of all the villages will be informed of the tragedy, and in the second phase, the World Health Organization and the court will be approached. The gate of PPL Ahadi Oil Field will be closed in the final stage.

Show More

Related Articles

Back to top button