DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Ameer of Jamaat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq’s visit to Kahuta addresses the inaugural convention

امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کا کہوٹہ کا دورہ شمولیتی کنونشن سے خطاب
250خاندانوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان۔
جنرل (ر) عاصم سلیم باجودہ سمیت ہر ادارے کا اختساب ہونا چاہیے۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھو ہا رڈاٹ کام , عمران ضمیر …موجودہ حکومت نے مہنگائی معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کا سودا کر دیا تبدیلی کے نام پر حکمرانوں نے70سالوں کے دوران ملک کو بے دردی سے لوٹا۔جنرل (ر) عاصم سلیم باجودہ سمیت ہر ادارے کا اختساب ہونا چاہیے ہم غریبوں مزدوری کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں اسلامی نظام کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے ملک میں لا قانونیت، عصمت دری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔PDMاور تحریک انصاف کی لڑائی ملکی ترقی کے لیے نہ ہے بلکہ اقتدار کی جنگ ہے چینی چور ڈاکو سب سرگرم ہیں سابق ادوار میں ناجائز کام کے لیے رشوت جبکہ موجودہ دور میں جائز کاموں کے لیے بھی رشوت دینا ضروری ہے لاکھوں لوگوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دیں کیا امریکہ کی غلامی میں مسلم امہ کی قیادت کر سکتے ہیں؟پاکستان میں وسائل کی کمی نہ ہے اگر کمی ہے تو صرف صاف اور شفاف قیادت کی جو صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی مہیا کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے کہوٹہ شہر میں جماعت اسلامی شمولیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر250خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع راولپنڈی مولانا سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی محمد عثمان عکاش، شمس الرحمٰن سواتی، سیدعزیزاحمد نائب امیر ضلع راولپنڈی، راجہ تنویر احمد امیر جماعت اسلامی کہوٹہ، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ امیر سٹی کہوٹہ، حاجی ملک عبدالراؤف نائب امیر تحصیل کہوٹہ، جماعت اسلامی کے رہنما سولت مجید ستی، ابرار حسین عباسی، سردار محمد مسعود، اجتبیٰ ستی، ملک عبدالقیوم، ملک عبدالوہاب، ملک عبدالباسط، سابق صدر بار ایسو سی ایشن ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ و دگر جماعت اسلامی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پنجاب چوہدری طارق سلیم،امیر ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، راجہ تنویر امیر تحصیل کہوٹہ، محمد عثمان عکاش اور ابرار حسین عباسی نے بھی خطاب کیا۔ سنیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو وؤٹ دیں حکومت کی کارکردگی سفر ہے جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ انکو سامنے آ کر اپنے آپ کو کلیر کرنا چاہیے اس وقت بھی ہم نے اپنا موقف دے دیا تھا۔ سراج الحق کو آڑی سیداں سے جلوس کی شکل میں تقریب گاہ لایا گیا جہاں پھول کی پتیاں نچھاور کر کے اور نعرے لگا کر سراج الحق کا استقبال کیا گیا۔

Kahuta; Ameer of Jamaat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq’s visit to Kahuta addresses the inaugural convention and said Their is no shortage of resources in Pakistan. If there is a shortage, then only clean and transparent leadership which can be provided only by Jamaat-e-Islami. On this occasion, 250 families joined Jamaat-e-Islami.

On this occasion, Ameer of Jamaat-e-Islami Punjab Dr. Tariq Saleem, Ameer of Rawalpindi District Maulana Syed Arif Shirazi, General Secretary of Rawalpindi District Muhammad Usman Akash, Shams-ur-Rehman Swati, Syed Aziz Ahmad Deputy Ameer of Rawalpindi District, Raja Tanveer Ahmed Ameer of Jamaat-e-Islami Kahuta, Raja Ghulam Haider Advocate Ameer City Kahuta, Haji Malik Abdul Rauf Deputy Ameer of Tehsil Kahuta, Leader of Jamaat-e-Islami Solat Majeed Satti, Abrar Hussain Abbasi, Sardar Muhammad Masood, Ijteba Satti, Malik Abdul Qayyum, Malik Abdul Wahab, Malik Abdul Basit, former President Bar Association Zulfiqar Mehmood Kayani Advocate and other Jamaat-e-Islami officials and workers attended the convention.

Amir of Jamaat-e-Islami Punjab Chaudhry Tariq Saleem, District Amir of Rawalpindi Syed Arif Shirazi, Raja Tanveer Amir of Tehsil Kahuta, Muhammad Usman Akash and Abrar Hussain Abbasi also addressed the gathering.

Senator Siraj-ul-Haq further said that vote for Jamaat-e-Islami in the next elections. The performance of the government regarding General (retd) Asim Saleem Bajwa, he said that they should come forward and clear themselves. Siraj-ul-Haq was brought in a procession from Aari Syedan ​​ where he was greeted by showering flower petals and chanting slogans.

Show More

Related Articles

Back to top button