DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Construction and development work is underway in every Union Council of Tehsil Kallar Syedan and Kahuta. Municipalities are going to start projects worth Rs.29 Caror

تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں بلدیہ کلرسیداں میں عنقریب بائیس کروڑ اور کہوٹہ میں سات کروڑ کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں,راجہ صغیر احمد

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تمام لوگوں کے لیئے دروازے کھلے ہیں انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں بلدیہ کلرسیداں میں عنقریب بائیس کروڑ اور کہوٹہ میں سات کروڑ کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں اور اب تک حلقہ پی پی سات میں سوا ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں جن کی مجموعی مالیت نئے منصوبوں کے بعد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کی ری سرفیسنگ کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے بقیہ مقامات پر کنکریٹ کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام میں سے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک کو شکست دی انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاست صرف عوام کے مسائل حل کرنا ہے نماز فجر سے رات لوگوں کی خدمت میں مصروف رھتا ہوں۔

Raja Sagheer Ahmed, Provincial Parliamentary Secretary, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), has said that alleviating the problems of the people is his top priority. Development work is in progress. 22 crore projects are going to be started soon in Kallar Sydan Municipality and 7 crore projects in Kahuta. So far, development projects worth over Rs. 1.5 billion are being completed in Constituency PP-7 with total cost of new projects. Later it will exceed one and a half billion.

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کنونشن کی بھرپور کامیابی نے مخالفین کو آئینہ دکھا دیا ہے, شوکت اقبال جنجوعہ

The complete success of PML-N’s divisional convention in Rawalpindi has shown a mirror to the opponents, Shaukat Iqbal Janjua

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کنونشن کی بھرپور کامیابی نے مخالفین کو آئینہ دکھا دیا ہے کنونشن میں راولپنڈی ڈویژن کی باالعموم اور راولپنڈی ضلع کے کارکنوں کی باالخصوص اور بھرپور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ اگر گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا الیکشن چوری نہ کیا جاتا تو آج بھی ملک میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوتی انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف ہی مسلم لیگ کے متفقہ قائد ہیں اور ان کا بیانیہ ہی مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے مسلم لیگ کی جدوجہد ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک میں شفاف انتخابات اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گزشتہ رو ز مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی محترم نثار تنویر شیرازی،آسیہ ناز تنولی،نویدہ نذیر اور نزھت عامر نے بھی خواتین ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

حکومت منظور شدہ ہیلتھ لیوی بل پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی

The government failed to implement the approved health levy bill

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حکومت منظور شدہ ہیلتھ لیوی بل پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی گذشتہ سال فروری میں وزارت قومی صحت خدمات ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے ہیلتھ لیوی بل 2019 کا مسودہ پیش کیا تھا جس میں سگریٹ اور شوگر مشروبات پر ہیلتھ لیوی لگانے کی تجویز پیش کی گئی تھی کیونکہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں،ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) کے سی ای او اظہر سلیم نے ایک بیان کہا ہے کہ پاکستان تمباکو کے استعمال کی وسیع پیمانے پر اور عوامی صحت پر اس کے مضمر اثرات کے حوالے سے زیادہ بوجھ والے ممالک میں شامل ہے۔ جی اے ٹی ایس کے مطابق پاکستان میں 19.1 فیصد بالغوں نے کسی بھی شکل میں تمباکو کا استعمال کیا اس کے نتیجے میں تمباکو سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔تمباکو نہ صرف صارفین کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ کم اور درمیانی آمدن والے ممالک میں غربت میں بھی اضافے کا موجب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں کابینہ نے سگریٹ اور شوگر ڈرنکس سے متعلق صحت سے متعلق بل کو منظوری دی تھی مگر یہ بل کبھی بھی قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ حالانکہ سگریٹ اور شوگر ڈرنکس کیلئے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کے ساتھ 50 ارب مزید محصولات حاصل ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ مہینے کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1147 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

During the last month, tickets were issued to 1147 vehicles against traffic irregularities.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج سٹی ٹریفک پولیس عمران نواب خان نے گزشتہ مہینے کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1147 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے مجوعی طور پر چار لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا جبکہ گاغذات نامکمل ہونے پر 17 موٹر سائیکلز اور گاڑیاں تھانے میں بند کر دیں۔اس دوران عمران نواب خان نے 341،عادل منیر نے 321جبکہ عنصر قریشی نے 117 گاڑیوں کے چالان کئے۔

ریٹائرڈ مدرس خالد عزیز کی اہلیہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ پیر دن ایک بجے نزد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھڈ میں ادا کی جائے گی

Wife of Master Khalid Aziz passed away in village Khadd

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ ماسٹر اللہ دتہ مرحوم کی بہو اور ریٹائرڈ مدرس خالد عزیز کی اہلیہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ پیر دن ایک بجے نزد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھڈ میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button