DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Gas supply inauguration ceremony held in Faisal Colony, Mandra

فیصل کالونی مندرہ میں گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک جلسہ ,تقریب سے چوہدری محمد عظیم اورپی ٹی آئی لائرز فورم ضلع راولپنڈی کے نائب صدر خان عاقل خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا

گوجرخان,مندرہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سابق امیدوار ایم این اے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور عوام کا احساس محرومی ختم کرنا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل کالونی مندرہ میں گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں خان عاقل خان کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ گیس کی مین لائن سے جتنے بھی ملحقہ آبادیاں ہیں ان کو گیس کی فراہمی جلد از جلد شروع کر دی جائے گی، حلقہ میں گلیات کی پختگی کا کام جاری ہے، جن علاقوں میں پسماندگی ہے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، انہوں نے شرکاء کو یونین کونسل کوری دولال میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا، تقریب سے پی ٹی آئی لائرز فورم ضلع راولپنڈی کے نائب صدر خان عاقل خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤںراجہ روئیداد خان، رب نواز قریشی، سید نذر حسین شاہ، راجہ روئیداد خان، ارشد بھٹی، بشیر خان، چوہدری داؤد ایاز، یونس مغل و دیگر لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

Gujar Khan; PTI central leader and former MNA candidate Chaudhry Muhammad Azeem said that the PTI’s manifesto was to end the sense of deprivation of the people. Addressing a meeting on the occasion, MPA Chaudhry Sajid Mehmood said that the supply of gas to all the villages adjoining the gas main line will be started as soon as possible. He informed the participants in detail about the ongoing development works in Union Council Kori Dolal. Deputy Chairman PTI Lawyers Forum Rawalpindi District President Khan Aqil Khan Advocate also addressed the gathering. PTI leaders Raja Roidad Khan, Rabb Nawaz Qureshi, Syed Nazar Hussain Shah, Raja Roidad Khan, Arshad Bhatti, Bashir Khan, Chaudhry Dawood Ayaz, Younis Mughal and others addressed the gathering. Attended in large numbers.

Show More

Related Articles

Back to top button