DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer visits “Hospital Cafe” at THQ Hospital.

معروف کالم نگار و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم”ہسپتال کیفے”کا دورہ۔کیفے کے آنرشیخ شفیق کوان کے نئے کاروبار کھولنے پر دی مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف کالم نگار و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم”ہسپتال کیفے”کا دورہ۔کیفے کے آنرشیخ شفیق کوان کے نئے کاروبار کھولنے پر دی مبارکباددی اس موقع پر ان کے ہمراہ فوڈانسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، کہوٹہ کے معروف تاجر حشمت زرگر، جماعت اسلامی کے سردار مسعود،اظہر ستی، قلب عباس، معروف کاروباری شخصیت طلعت بھٹہ،مشتاق احمد ستی آف پنجاڑ،راجہ عبدا لقدیداور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کیفے کے آنرشیخ شفیق کوان کے نئے کاروبارکھولنے پر دی مبارکباددی اور ان کے کاروبار میں بر کت کی دعا دی۔

Kahuta; Well known columnist and President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer visited “Hospital Cafe” at THQ Hospital and Congratulated Hon’ble Sheikh Shafiq Kwan on opening new business , During his visit to Café, he was accompanied by Food Inspector Rana Ghulam Murtaza, Kahuta. Leading businessman Hashmat Zargar, Sardar Masood of Jamaat-e-Islami, Azhar Satti, Qalb Abbas, prominent businessman Talat Bhatta, Mushtaq Ahmed Satti of Panjar, Raja Abdul Qadir and Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmed Janjua and others were present. Kahuta Raja Imran Zameer inaugurated the new cafe of Hon’ble Sheikh Shafiq Kwan.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی یونین کونسلوں کا دورہ

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits Union Councils of PP-7 constituency

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی یونین کونسلوں کا دورہ۔مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ چوہدری جلیل،ٹھکیدارساجد،سید عمیر شاہ المعروف سنی شاہ، راجہ گلفراز کیانی اورراجہ یاسر کیانی کے ہمراہ دوبیرن کلاں والے شعبان کے والد،محمد زاہدکے سسر،حاجی عجائب کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،انہوں نے پنڈ بھہنسوں والے راجہ جاوید کی اہلیہ محترمہ،پنڈ بھینسوں ڈھوک سنگوٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر ارشد کی والدہ محترمہ،کھندھوٹ والے حوالدار رفیق کی اہلیہ محترمہ، نلہ مسلمانان ڈھوک مستریاں محمد منظور کی اور دوبیرن کھناہدہ والے زائد بٹ اور ضیاء بٹ کی والدہ کی وفات پران کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مر حومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

محمد ظریف راجا کی جلد صحت یابی کی دعا

Prayer and speedy recovery for Muhammad Zarif Raja

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد، شوکت بھٹی،تنویر بھٹی اور دیگر ن لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کی عیادت کی عیادت جلد صحت یابی کی دعا اور نئی زندگی ملنے پر دلی مبارکباد دی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، سابق ایم پی اے شوکت بھٹی، سابق امیدوار برائے چیئرمین تنویر بھٹی سمیت دیگر نے ن لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور نئی زندگی ملنے پر دلی مبارکباد دی یاد رہے محمد ظریف گزشتہ ماہ گوجرانوالہ میں پی ایم ڈی کے جلسے میں شرکت کے بعد راولپنڈی واپس آ رھے تھے کہ رات گئے یہ خود اور ڈرائیور چلتی گاڑی میں سو گئے جس سے گاڑی حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ ہوگئی تھی اور محمد ظریف راجا شدید زخمی ہوئے تھے ان کا جبڑا اور گالوں کی اندر کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں جنہیں آپریشن کے ذریعے بحال کردیا گیا محمد ظریف راجا نے مشکل وقت میں ملاقات کے لیئے آنے اور دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button