DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Milad ceremony was held in Dera Mushtaq Shah Bazaar. A large number of dignitaries participated and prayed for the nation

کہوٹہ علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں محفل میلادﷺ۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شر کت۔ملکی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں محفل میلادﷺ۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شر کت۔ملکی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلادﷺکی ایک بارونق محفل منعقد ہوئی جس میں ساعی، بملوٹ،کھرانگ، دکھالی، لونہ، پیکاں، کلاہنہ،ٹیری اور دیگر ڈھوکوں سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی اس موقع پر سید نجم الحسن نقوی، ساہیں خضر، حافظ سر فراز، محمدیاسر، محمد زاہد، سید ذوالفقار علی شاہ، طاہر محمود، سید امتیاز شاہ اور دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر علائے کرام نے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کے اصل اصولوں پر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

کہوٹہ کے علاقے دربار عالیہ غوثیہ قادریہ جنڈی شریف میں بھی پرنور محفل میلادالنبی کی تقریب کا انعقاد

A celebration of Milad-un-Nabi was also held at Darbar-e-Alia Ghousia Qadri Jandi Shareef

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقے دربار عالیہ غوثیہ قادریہ جنڈی شریف میں بھی پرنور محفل میلادالنبی کی تقریب کا انعقاد، عاشقان مصطفی(ص) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان مخدوم جعفر قریشی نے کہا کہ رسول کریم کی شخصیت تمام انسانوں کے لیے نمونہ ہے۔ رسول کی اطاعت ہی انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی دلا سکتی ہے۔ کسی انسان کی سالگرہ ہو تو ہم تحفہ دیتے ہیں۔ اس ربیع الاول ہمیں عہد کرنا چاہیے کے ہم رسول کی اطاعت کر کے رسول پاک کو تحفہ دیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر غالب محمود عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی گئی۔

تعزیت

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ کاسینئر ایڈوکیٹ راجہ سعید احمد کی کزن کی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل معروف لیگی رہنماء وسینئر ایڈوکیٹ راجہ سعید احمدکی کزن ٹریفک حادثے میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملی ان کی وفات پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button