DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two social media workers along with a women arrested by Kallar police

والی بال کے شہرت یافتہ کھلاڑی چوہدری محسن فاروق مرحوم کے گھر بلااجازت داخل ہونے پر کلرسیداں پولیس نے شیخوپورہ کی ایک خاتون سمیت کلرسیداں کے دو سوشل میڈیا ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…والی بال کے شہرت یافتہ کھلاڑی چوہدری محسن فاروق مرحوم کے گھر بلااجازت داخل ہونے پر کلرسیداں پولیس نے شیخوپورہ کی ایک خاتون سمیت کلرسیداں کے دو سوشل میڈیا ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گاؤں سموٹ سے محسن فاروق کے والد محمد فاروق نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ ایک مشکوک خاتون ہمارے گھر داخل ہوئی اور کہا کہ اسے اقرار الحسن نے یہاں بھیجا ہے اس کے ہمراہ موہڑہ نگڑیال کا عمران اور ڈرائیور وحید تھا۔ خاتون نے وھاں سے کسی کو مشکوک کال کی جس پر ان سب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا میرے بیٹے محسن فاروق کو سال پہلے قتل کر دیا گیا ابھی تک ہمیں فون پر دھمکیاں دی جاتی ہیں کلرسیداں پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

Kallar Syedan; After entering the house of famous volleyball player Chaudhry Mohsin Farooq without permission, Kallar Syedan police have registered a case against two social media workers including a woman from Sheikhupura and arrested them.

Mohsin Farooq’s father Mohammad Farooq from village Smot, Who requested the police that a suspicious woman entered our house and said that she was sent here by Iqrar-ul-Hassan. She was accompanied by Imran of Mohra Nagriyal and driver Waheed.

The woman made a suspicious call to someone from there and all of them were caught and handed over to the police. Mohammad Farooq said my son Mohsin Farooq was killed a year ago. We are still receiving threats on the phone.

کلرسیداں میں مسلم لیگ ن یوسی بھلاکھر کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب

An event organized by PML-N UC Bhalakhar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینیئر قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ساری قیادت نے جیلیں بھگت کر نئی تاریخ رقم کی ہے ہم جیلیں دیکھ چکے ہیں ان سے نہیں ڈرتے جس نے گرفتار کرنا ہے شوق سے کرے،نواز شریف کا بیانیہ پوری قوم اور ہر جمہوری سوچ رکھنے والے کا بیانیہ ہے ہم اس سے ذرا برابر بھی انحراف نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں مسلم لیگ ن یوسی بھلاکھر کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تحصیل صدر چوھدری عبدالغفار نے کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عمر فاروق،جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کے علاؤہ راجہ ندیم احمد،زین العابدین عباس،شاہد گجر،تنویر بھٹی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،صوفی ضابر حسین،صوبیدار غلام ربانی،طارق تاج،چوہدری فیصل حفیظ ، چوہدری نعیم بنارس اور دیگر بھی موجود تھے۔ انجینیئر قمرالسلام راجہ نے کہا کہ میں دس ماہ جیل میں رہااب اس کیس کو ختم کیا جا رھا ہے شاھد خاقان عباسی جس جرم میں جیل رہے وہ ثابت نہ ہو سکا شہباز شریف، حمزہ شہباز،خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے جیل کاٹ کر نئی تاریخ رقم کی ہے ہم سب میاں نوازشریف کے بیانیئے کے ساتھ ہیں کسی صورت اس راستے سے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری منزل اقتدار ہوتی تو چند ماہ پہلے دیا جا رھا تھا ہمیں شفاف انتخابات اور اس کے بعد آئین کی حکمرانی کی ٹھوس ضمانت چاہیئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عمر فاروق نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ صرف نوازشریف کا نہیں ہر شہری کا نصب العین بن چکا ہے آج اس نااہل ٹولے کو اقتدار میں لانے بھی غیر مطمئن ہیں مہنگائی نے لوگوں کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے عوام کو اب باہر نکل کر اس حکومت کو چلتا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا ترقی خوشحالی کا واحد حل شفاف انتخابات اور اس کے نتیجے میں قائم حکومت ہے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات اور نوازشریف کے بیانیئے کو ملک کے طول و عرض میں پہنچانے کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن کسی ادارے کے خلاف نہیں ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں کبھی شلغم مال مویشیوں کا چارہ تھے آج یہ سو روپے سے بھی زائد پر دستیاب ہیں عوام سات نومبر کو راولپنڈی میں بھرپور شرکت کرکے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں تقریب سے تحصیل صدر چوہدری عبدالغفار،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

بروز پیر دوبیرن کلا ں اور اولڈ کلر فیڈرز بند رہیں گے

On Monday, Doberan Kallan and Old Kallar Feeders will be closed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز پیر دوبیرن کلا ں اور اولڈ کلر فیڈرز بند رہیں گے جس سے ان تمام علاقوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بجلی بند رہے گی۔

ریٹائرڈ مدرس راجہ عنایت حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ چوکپنڈوری کے قریب بکھڑال میں ادا کی گئی

Retired Madrassa Raja Inayat Hussain passed away. Funeral prayers were offered at Bakhral near Chowk Pindori.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ مدرس راجہ عنایت حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ چوکپنڈوری کے قریب بکھڑال میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی قمرالسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،راجہ نعمان ظہیر،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،راجہ سہیل جہانگیر،افتاب جنجوعہ،ڈاکٹر صغیرعالم،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button