DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta Road from Azad Patan will be completely closed to all types of traffic from September 26 to September 30

آزاد پتن سے کہوٹہ روڈ 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آزاد پتن سے کہوٹہ روڈ 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔عوام علاقہ کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک پاکستان سے کشمیر یا کشمیر سے پاکستان سفر کرے تو کوئی متبادل راستہ اختیار کرے۔تھوراڑ منگ،اندروٹ،داتوٹ پاچھیوٹ،پانیولہ،بنگوئیں،عباس پور، ہجیرہ راولاکوٹ سے آزاد پتن کہوٹہ روڈ استعمال کرنے والے احباب متوجہ ہوں محکمہ ای پی اے آزادکشمیر نے 14 تاریخ کو آزاد پتن روڈ کا وزٹ کیا تھا اور چاینیز کمپنی کو یہ کہا گیا تھا کہ آزاد پتن روڈ کو کچھ دن کے لیے ٹریفک مکمل طور پر بند کر کے اس روڈ کی مینٹینس کیجائے تاکہ یہ روڈ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بخال کی جاسکے تاکہ عوام کو مزید دشواری ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس پر عمل درآمد کرتے ہوے آزاد پتن ٹو کہوٹہ روڈ 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔اس لئے تمام لوگوں کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک پاکستان سے کشمیر یا کشمیر سے پاکستان سفر کرے تو کوئی متبادل راستہ اختیار کرے۔ خاص کر جو لوگ بیرون ملک سے گھر جا رہے ہوں یا کسی مریض کو اس راستے سے لے جانے سے گریز کریں اور متبادل راستہ اختیار کریں۔

Kahuta; The motorist have been told that Kahuta Road from Azad Patan will be completely closed to all types of traffic from September 26 to September 30. Everyone is urged to take an alternative route if they travel from Pakistan to Kashmir or from Kashmir to Pakistan from September 26 to September 30. Especially those who are going home from abroad or avoid taking a patient this way and take an alternative route.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی قیادت میں ممبران پریس کلب کہوٹہ کی ملاقات

Members of Press Club Kahuta, led by President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer, meet former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and former Interior Minister Ahsan Iqbal at NAB court.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی قیادت میں ممبران پریس کلب کہوٹہ کی ملاقات۔سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مر کزی قائدین سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی نیب عدالت میں پیشی ہوئی اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکی قیادت میں ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید، احتشام کیانی، کبیر احمد جنجوعہ،سوشل میڈیا کے راجہ توقیر شبیر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ نوید بھٹی اور محمد آفتاب کیانی آف نارہ بھی موجود تھے۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرسمیت دیگر ممبران کا شکر یہ ادا کیا۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کنوہا والے حاجی صابر کی وفات پراظہار تعزیت۔گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے کنوہا والے حاجی صابرکی وفات پر ان کے لواحقین سے بیٹے عامر،پوتے ثاقب اور حاجی ازرم سے اظہارتعزیت کر رہے ہیں اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہر پاکستانی کے ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button