DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Namaz e Janaza of inspector Ch M Zameer was performed in Kallar Seydan

پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر چوہدری محمد ضمیر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر چوہدری محمد ضمیر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ کلیال میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،محمود شوکت بھٹی،راجہ شاہ رخ پرویز،چوہددی ظہیر محمود،چوہدری محمد ایوب،محمد اعجاز بٹ،سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،چوہدری شفقت محمود،محمد ظریف راجا،پرویز اختر قاددی،اسد عزیز،راجہ داؤد اکبر،شاھد گجر اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اے پی سی میں میاں نوازشریف کی تقریر نہ صرف تاریخ ساز تھی

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اے پی سی میں میاں نوازشریف کی تقریر نہ صرف تاریخ ساز تھی بلکہ اس میں ملکی مسائل کی وجوعات اور حل بھی تجویز کیا گیا محدود اور من پسند لوگوں کو اقتدار میں لا کر اسے جمہوریت کا نام نہیں دیا جاسکتا ملک کے تمام اداروں کو تباہ و برباد کر دیا گیا تعمیر و ترقی کے تیزی سے چلتے ہوئے پہیئے کو روک دیا گیا ووٹ کو عزت دو ہی مسلم لیگ ن کا حقیقی بیانیہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنی رہائشگاہ پر کلرسیداں کے مسلم لیگی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم۔لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کے علاؤہ کلرسیداں سے راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی طارق تاج،شیخ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز، مسعود بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو درپیش حقیقی مسائل کی نشاندھی کی ہے ہمارے ملک کے مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے مگر یہاں ادارے اس عمل میں بے جا مداخلت کرکے من پسند لوگوں کو اقتدار میں لاتے ہیں ہم نے سقوط ڈھاکہ سے بھی کوئی سبق نہ سیکھا آج پاکستان میں غیر مستحکم حکومت کی وجہ سے بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی جرات ہوئی ہے اگر پاکستان میں آج ایک عوام کی منتخب مستحکم حکومت ہوتی تو بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم نہیں کر سکتا تھا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مشکل حالات میں اقتدار ملا تھا مگر ہم نے نوازشریف کی قیادت میں دن رات محنت کی قوم کو انرجی بحرانوں سے نجات دلائی کارخانے چلائے بجلی کے کارخانے قائم کیئے موٹرویز اور میٹروز بنیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کے جدید دور میں بھی جس انداز میں چلانے کی کوشش کی جاتی ہے ایسا اب دنیا کے کسی پسماندہ ملک میں بھی نہیں ہوتا عوام کی رائے کا احترام اور انہیں شفاف انتخابات کاحق پاکستان کا آئین دیتا ہے اگر آج بھی ملک کے تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کر سکتا ہے مگر ہمارے ہاں بہتر برسوں سے جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے آئین کو پامال کرنے والے مکے لہراتے نظر آتے ہیں ملک میں ائین اور جمہوریت دینے والوں کو اقتدار سے الگ کر کے رسوا کیا جاتا ہے اس طرح کے اقدامات سے ملک کو بدترین نقصان پہنچا ہے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے مہنگائی لاقانونیت بیروزگاری میں اضافے نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا حکومت مسائل پر توجہ دینے کی بجائے مخالفین کی کردار کشی میں مصروف ہے احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین سے انتقام لیا جا رہا ہے اور ملک کو دانستہ کمزور کرکے دشمنوں کے لیئیراہیں ہموار کی جا رہی ہیں اور حالات اس قدر خراب کر دیئے گئے کہ متبادل حکومت اگر اقتدار میں آ بھی جائے تو اسے ملک کو واپس ٹریک پر لانے کے لیئے برسوں درکار ہوں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی درست سمیت کے تعین کے لیئے تمام اکائیوں کو آئین میں دیئے گئے اختیارات تک ہی محدود ہونا پڑے گا ورنہ ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہم آنے والی والی نسلوں کی بہتری کے لیئے کچھ نہیں کر پائیں گے انہوں نے بلوں اور ترامیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں اب کوئی مساجد اور دینی درسگاہ کے لیئے بھی جگہ نہ دے سکے گا اور کاروائی عطیہ دینے والے کے خلاف کی جائے گی اس طرح کے بلوں کی منظوری کے لیئے خفیہ ہاتھوں کی مدد حاصل کرنا ائین کی خلاف ورزی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button