DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Gov Boys High School Changa Bangial achieves, 100% Matriculation Result as Anas Sagheer achieves 1st position at the school

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا بنگیال کا اعزاز،میٹرک ریزلٹ سو فیصد رہا۔گورنمنٹ ہائی سکول چنگا بنگیال کے تمام طلباء نے میٹرک میں شاندار طریقے سے کامیابی حاصل کی

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائیندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا بنگیال کا اعزاز،میٹرک ریزلٹ سو فیصد رہا۔گورنمنٹ ہائی سکول چنگا بنگیال کے تمام طلباء نے میٹرک میں شاندار طریقے سے کامیابی حاصل کی اور کوئی بھی طالبعلم فیل نہیں ہوا۔اس مرتبہ اول پوزیشن انس صغیر نے 799 نمبر لے کر حاصل کی جلیل احمد نے 794 نمبر لے کر دوسری جبکہ شفقت محمود نے 785 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سکول کو ہائی کا درجہ ملے چند سال گزرے ہیں اور سٹاف بھی کم ہے لیکن اساتذہ انتہائی جانفشانی سے طلباء کی تعلیم اور کردار سازی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔اس شاندار کامیابی پر سیاسی و سماجی شخصیات، اہل علاقہ اور طلباء کے والدین نے ہیڈ ماسٹر طارق بھٹی و جملہ سٹاف کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Gujar Khan; Gov Boys High School Changa Bangial has achieved, 100% Matriculation Result and Anas Sagheer achieves 1st position at the school with 799 marks while runner up was Jalil Ahmed 794 marks and third position holder was Shafqat Mahmood with 785 marks.

بیول یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہیں

Sugar not available at Bewal Utility Store

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہیں،گاہک خالی ہاتھ منہ لٹکاۓ گھروں کو واپس۔ یوٹیلٹی سٹور بیول میں چینی نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ بازار سے مہنگے داموں چینی خریدتے ہیں جبکہ سٹور پر ہفتہ میں ایک بار چینی آتی ہے اور وہ بہت کم ہوتی ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو چینی ملتی ہے کیونکہ سٹور والے چینی کے ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری کے شرط رکھتے ہیں جو کہ ہر ایک کے بس کے بات نہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button