DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Cattle owners fears over rising number being stolen in Islam purra jabber region.

.اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں قیمتی مال مویشی چرا کر لے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)….اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں قیمتی مال مویشی چرا کر لے جانے کا سلسلہ بدستور جاری نامعلوم چور دن اور رات کے کسی بھی وقت اکیلے میں پایا جانے والا مال مویشی چرا کر لے جاتے ہیں اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں مال مویشی چرانے کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے موقع مناسبت سے نامعلوم چور قیمتی جانوروں کو گاڑیوں میں ڈال کر رفو چکر ہو جاتے ہیں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس چوکی قاضیاں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گشت کا موثر نظام بنانے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Gujar Khan; Cattle owners fears over rising number being stolen in Islam purra jabber region. the local villagers have asked Qazian police to step up patrol to stop the theft.

حاجی بورگی کے محمد داؤد نے پیسوں سے بھرا بیگ واپس اصل مالکان تک پہنچا دیا

Muhammad Dawood of Haji Borgi praised for returning lost bag full of money to the owner

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)….فرض شناسی ایمانداری کی ایک اعلیٰ مثال قائم اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں حاجی بورگی کے محمد داؤد نے پیسوں سے بھرا بیگ واپس اصل مالکان تک پہنچا دیااسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں حاجی بورگی کے رہائشی ریسکیو 1122 کلرسیداں کے اہلکار محمد داؤد جن کا تعلق شرقی گوجرخان کے علاقہ میانی بورگی سے ہے ان کو دوران ڈیوٹی ایک بیگ گوجرخان سے ملا جس میں 35سو ڈالر.29 ہزار کے قریب پاکستانی کرنسی اور اے ٹی ایم کارڈز سمیت ضروری کاغذات موجود تھے جو بعد ازاں تصدیق کے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی خاتون تک متعلقہ رقم سمیت بیگ باحفاظت پہنچا دیا جبکہ خاتون اور ان کے اہلخانہ نے شکریہ ادا کیافرض شناسی کی اعلیٰ مثال جس پر عوام علاقہ نے محمد داؤد کو خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button