DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Newly appointed MC Chief officer promises to make city of the future

کلرسیداں شہر اور مضافات کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے,میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے نئے چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے نئے چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کہا ہے کہ کلرسیداں شہر اور مضافات کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے شہر کی مرکزی شاہراہ کو ریڑھیوں سے پاک کریں گے شہر میں لائبریری کا قیام ترجیح ہوگی کلرسیداں میں پارک اور کھیلوں کے میدان اشد ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمبردار اسد عزیز اور شیخ حسن سرائیکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے گراؤنڈز اشد ضروری ہیں کلرسیداں میں ترجیحی بنیادوں پر لائیبریری کا قیام ممکن بناہیں گے شجرکاری کے ذریعے شہر کو خوبصورت کیا جا سکتا ہے کلرسیداں شہر کے لیئے پارک بہت ضروری ہے ہم پوری کوشش کریں گے کہ کلرسیداں میں اصلاحات کے ذریعے لوگوں کو جدید سہولیات فراہم کر کے تبدیلی کو ممکن بناہیں جس کے لیئے معاشرے کے تمام طبقات کی مثبت آرا اور تعاون کی ضرورت رہے گی۔

Kallar Syedan; Sahibzada Imran Akhtar, the new Chief Officer of Municipal Committee Kallar Syedan, said in his statement that he will make the city and its suburbs beautiful and developed according to the requirements of the new era with facilities of Park and sport stadium.

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر نمبردار اسد عزیز اور شیخ خورشید احمد نے کلردھانگلی سڑک کی خصوصی مرمت کے کام کا جائزہ لیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ نصف کی بجائے پونے دو انچ قطر کے فوارے سے تارکول بچھانے کا کام جاری ہے

MPA Raja Sagheer Ahmed inspects Dhungalli road works and orders improvement on work

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر نمبردار اسد عزیز اور شیخ خورشید احمد نے کلردھانگلی سڑک کی خصوصی مرمت کے کام کا جائزہ لیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ نصف کی بجائے پونے دو انچ قطر کے فوارے سے تارکول بچھانے کا کام جاری ہے کام کے معیار پرکسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیئے مگر یہ بھی یاد رکھا جائے کہ سڑک کی ازسرنو تعمیر نہیں بلکہ مرمت ہو رہی ہے شیخ خورشید احمد اور نمبردار اسد عزیز نے راجہ صغیر احمد کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے تجویز دی کہ بلاتاخیر گرینڈر کے ذریعے سڑک کے دونوں اطراف بلیڈ لگا کر نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے جس سے سڑک بھی کشادہ نظر آئے گی راجہ صغیر احمد نے چوبیس گھنٹوں میں گریڈر مشین سڑک پر مہیا کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

روات پولیس نے گزشتہ شام فائرنگ سے دوافراد کی ہلاکت اور تین افرادکے زخمی ہونے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا

Rawat police have registered a case of robbery and murder against unknown accused after two persons were killed and three others were injured in a firing incident last evening.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… روات پولیس نے گزشتہ شام فائرنگ سے دوافراد کی ہلاکت اور تین افرادکے زخمی ہونے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا واقعہ کا منفرد پہلو یہ تھا کہ ملزمان نے ماڑی جبر کے ڈیم کے قریب سڑک پر ناکہ لگا رکھا تھا جنہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پراس شخص نے اپنے گھر اطلاع کی کہ ادہر ڈکیتی ہو رہی ہے جس پر اس کے والد اور بھائی بھی ادہر پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی تینوں ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ابرار حسین اور نوید جاں بحق اور دیگر تین زخمی ہوئے۔

عبدالوسع سکنہ نندنہ منگرال نے پولیس کو رپورٹ درج, مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،

Abdul Wasi resident Nandana Mangral lodged a report with the police, I was tortured,

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…عبدالوسع سکنہ نندنہ منگرال نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں قریب ساڑھے پانچ بجے شام،اپنا پالتو کتا کھول کر اپنے کھیتوں کی طرف گیا تو وہاں عاقب اور عبداللہ نامی دو لڑکے موجود تھے جنہوں نے مجھے زبردستی پکڑ لیا اور بدفعلی کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی،میرے انکار پر انہوں نے مجھے گھسیٹنا شروع کر دیا اور لاتوں مکوں سے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،میرے شور مچانے پر میرا کزن جس کا پاس ہی گھر واقع ہے بھاگ کر موقع پر آ گیا جسے دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے میرا پالتوکتا بھی ہمراہ لے گئے۔

طالبات کو فیسوں کی مد میں 20 فیصد رعایت نہ دینے پر پرنسپل بحریہ کالج چوآ خالصہ کو قانونی نوٹس جاری

Legal notice issued to Principal Bahria College Choa Khalsa for not giving 20% discount in fees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈپٹی ڈسٹرک آفیسر محکمہ تعلیم کلر سیداں نے لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ و طالبات کو فیسوں کی مد میں 20 فیصد رعایت نہ دینے پر پرنسپل بحریہ کالج چوآ خالصہ کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button