DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Celebrations in Kahuta after Brigadier Shaz Ul Haq Janjua is awarded Sitara-I- Imtiaz

بر گیڈئیر شاز الحق جنجوعہ آف مٹور کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔بر گیڈئیر شاز الحق جنجوعہ آف مٹور کو ستارہ امتیاز ملنے کی خوشی میں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ امتیاز عالم کی طرف سے ان کے اعزاز میں پر تکلف دعوت فراز جنجوعہ سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ دو روز قبل پاک آرمی کی ایک بڑھی تقریب میں کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی پا ک فوج کے بر گیڈئیر شاز الحق جنجوعہ آف مٹورکے اعزاز میں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ امتیاز عالم کی نے اپنی رہائش گاہ میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور، راجہ قمر یعقوب، راجہ شہزاد، راجہ عثمان ضمیر، راجہ فیضان جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر موجود تمام افراد نے بر گیڈئیر شاز الحق جنجوعہ آف مٹور کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔بر گیڈئیر شاز الحق جنجوعہ آف مٹور نے اپنے میزبان اورتمام شر کاء کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; Celebrations in Kahuta after Brigadier Shaz Ul Haq Janjua is awarded Sitara-I-Imtiaz , A Reception was held in Mator to congratulate Bridger Shaz Ul Haq Janjua.

ممبر پریس کلب کہوٹہ ارسلان اصغرکیانی آنکھ کا آپریشن کرانے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

Member Press Club Kahuta Arsalan Asghar Kiani was shifted home from the hospital after undergoing eye surgery

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر پریس کلب کہوٹہ ارسلان اصغرکیانی آنکھ کا آپریشن کرانے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل۔سیاسی وسماجی شخصیات نے ارسلان اصغرکیانی کی خیریت درفیات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گذشتہ روز جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حلقہ این اے 57 ابرار حسین عباسی اور عمران ستی کی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہائش گاہ آمد ارسلان اصغرکیانی کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔جبکہ چیف آف گھکھڑ کرنل (ر)سلطان ظہور اختر کیانی، کہوٹہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ ارشدآف بھورہ حیال،کرنل (ر) ظفر عباسی، راجہ ندیم سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، افتخار غوری،راجہ رومان سعید،کبیر احمد جنجوعہ،راولپنڈی کہوٹہ کی وکلاء برادری،صحافی برادری نے فون کالز پر صحت یابی دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کے والد محترم سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین ہسپتال سے گھر میں منتقل ہوگئے

Former Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar’s father Raja Mazhar Hussain has been shifted home from hospital

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کے والد محترم سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین ہسپتال سے گھر میں منتقل ہوگئے۔ سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد اور دیگر افراد نے عیادت کی۔سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں نے راولپنڈی کے معروف ہستپال سے اپنے علاج کرایا گذشتہ روز قبل وہ اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کلر سیداں، راجہ اظہر آف علیوٹ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ میں جا کر راجہ مظہر حسین کی عیادت اور ان کو جلدمکمل صحت یابی کی دعا دی۔

کہوٹہ شہرمسائل کی آماجگاہ بن گیا عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Kahuta has become a hotbed of problems. People are deprived of basic amenities even in modern times

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہرمسائل کی آماجگاہ بن گیا عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں۔ایم این اے حلقہ این اے ستاون منظر عام سے غائب۔تفصیل کے مطابق ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی اور پرانی تحصیل کہوٹہ جو باب کشمیر بھی کہلاتی ہے پنجاڑ نڑڑ اور دیگر علاقوں کی حسین وادیاں بہتی آبشاریں گھنے جنگلات پر کشش نظانے شگف آنگیز ندیاں جو مری ناران کاغان اور سوات کالام سے کم نہ ہیں اس تحصیل نے پاکستان کو ایٹم بم دیا پوری دنیا میں پہچان بنائی جرنیل دیے سیاست دان دیے اس حلقے نے ملک کو وزیر اعظم دیا مگر 73سالوں سے اس پسماندہ تحصیل کو ہر آنے والے لیڈر نے نظر انداز کیا لاکھوں کی آبادی
والی تحصیل چند سال قبل بننے والی تحصیلوں سے بھی کئی پیچھے ہے کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکین، سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی بارش میں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں تین فٹ سے چھ فٹ تک پانی کھڑا ہو جاتا ہے جدید دور میں بھی شہر کی80فیصد آبادی پانی جیسی نعمت سے محروم گنڈے نالے کا پانی پینے پر مجبور ہے سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان نہ ہے گلی محلوں میں چوروں ڈاکوؤں کا راج ہے مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران کی نا اہلی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں تجاوزا ت کی بھرما ر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کریشن کا گڑھ بن چکی ہے کئی سالوں سے تعینات افسران انجنئیر اور دیگر عملہ ٹھیکداروں سے کمیشن لیکر ناقص مٹریل استعمال کرا کر عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہا ہے26لاکھ کی لاگت سے لاری اڈہ میں پرانا مٹیریل لگا کر کام بند کر دیا گیا لاکھوں روپے سے تعمیر کی گی انتظار گاہ بھی توڑ دی کئی درخواستیں دیں مگر چیف آفیسر اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی تاجروں نے تھڑے کرائے پر دے رکھے ہیں سبزی منڈی جو راجہ طارق محمو د مرتضیٰ نے بنائی تھی خالی پڑی ہے جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے دور دراز سے لوگوں نے آکر سوزکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر مال لگا کر شہر کو بند کر دکھا ہے شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں کئی سالوں سے تعینات افسران اور اہلکاران کو تبدیل کیا جائے ناقص مٹیریل کے استعمال اور کرپشن کی انکوائیری کی جائے بڑھتی مہنگائی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button