DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Raja Aqil Satti son of famous transporter Papa Shakil killed in a fatal accident

کوٹلی ستیاں کے مشہور و معروف ٹرانسپورٹر کاروباری سیاسی شخصیت پنڈی کاروان گڈز کے مالک راجہ محمد شکیل ستی المعروف پاپا شکیل کے جواں سال بیٹے راجہ عقیل ستی ایکسپریس وے اسلام آباد پر ایک ایکسیڈنٹ میں انتقال ہو گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کے مشہور و معروف ٹرانسپورٹر کاروباری سیاسی شخصیت پنڈی کاروان گڈز کے مالک راجہ محمد شکیل ستی المعروف پاپا شکیل کے جواں سال بیٹے راجہ عقیل ستی ایکسپریس وے اسلام آباد پر ایک ایکسیڈنٹ میں انتقال فرما گئے راجہ عقیل ستی مرحوم عقیل اینڈ برادرز گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر سے واپس اپنے گھر بحریہ ٹاون جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی راول انکریج اسلام آباد کے قریب ایک ڈیمپر سے ٹکرا گئی جس کےباعث وہ شدید زخمی ہو گئے
ریسکیو ٹیم راجہ عقیل ستی کو زخمی حالت میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے کر پہنچی
مگر عقیل ستی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گے دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے
آمین عقیل ستی کی نما ز جنازہ انکے آ بائی گاؤں چھینٹ میں ادا کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہر آ نکھ اشکبار۔تھی عقیل ستی ایک نڈر ،بے خوف ،تعلیم یافتہ سمیت اعلی صلاحیتوں کے مالک تھے

Kotli Sattian; Raja Aqeel Satti, the son of Raja Muhammad Shakeel Satti alias Papa Shakil, owner of Pindi Caravan Goods, a well-known transporter, businessman and political figure of Kotli Sattian, has died in an accident on Expressway Islamabad.

کوٹلی ستیاں اسلام آباد ٹی کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں کی خوبصورتی اور ٹو ائر ازم کے فروغ کے لیے منعقدہ ڈاکومنٹری مقابلہ

Documentary competition organized to promote the beauty and tourism of Kotli Sattian

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں اسلام آباد ٹی کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں کی خوبصورتی اور ٹو ائر ازم کے فروغ کے لیے منعقدہ ڈاکومنٹری مقابلہ ،پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے سنئیر نائب صدرمعروف صحافی بلا گر وسیم ستی نے اپنے نام کر لیا ڈاکو منٹری مقابلہ میں 30لوگوں شرکت کیجس میں پہلا انعام کوٹلی ستیاں سانٹھ انوالی کے رہائشی اور پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے سنئیر نائب صدر وسیم ستی نے اپنے نام کیا جبکہ دوسرا انعام محمد زوہیب سکنہ اسلام آباد اور تیسرا انعام محمد علی ساکن راولپنڈی نے جیت لیا انعامات با لترتیب. پہلا انعام ایک لاکھ روپے دوسرا انعام 75000ہزار اور تیسرا انعام 50000ہزار مقر ر کیا گیا تھا ڈاکو منٹری مقابلہ منعقد کروانے اور ،جن جن لوگوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا ان سب کو اہلیان کوٹلی ستیاں نے شکریہ بھی ادا کیا اور مبارکباد بھی پیش کی اس ڈاکو منٹری مقابلہ کے ذریعے تحصیل کوٹلی ستیاں کو ایکسپلور کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ظفر حسن نقوی کے بارے لوگوں کا کہنا تھاکہ ان جیسے ہونہار آفیسر ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جو کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں زاتی دلچسبی لیکر اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button