DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Identification of government land for sports stadium in village Aliot completed

تحصیل کہوٹہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے لیئے موضع علیوٹ میں سرکاری اراضی کی نشاندہی مکمل کر لی گئی

کہوٹہ: نمائند ہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔تحصیل کہوٹہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے لیئے سرکاری اراضی کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کر نل (ر) وسیم جنجوعہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، ممبر بیت المال راجہ اظہر مامون، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ توقیر شبیر صحافی، افتخار غوری، فیضان جنجوعہ نے محکمہ مال کے مقامی افسران کے ہمراہ نشانات لگائے اور موضع علیوٹ میں سرکاری اراضی ملکیتی ضلع کونسل کی پیمائش بارش کے موسم میں کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کہوٹہ میں اسٹیڈیم کی تعمیر ایک انقلابی اقدام ہو گا۔ میرا مشن کھیلوں کے فروغ کے لیئے اپنے علاقہ کے نوجوانوں کے لیئے کردار ادا کر نا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیئے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود، ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، پریس کلب کہوٹہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی سمیت پورا ٹیم ورک ہے۔ اس موقع پر گرداور چوہدری قدوس، پٹواری راجہ فیصل، پٹواری عامر اور فیلڈ اسٹاف محکمہ ریونیو نے مکمل نشاندہی کر کے رپورٹ موقع پر تیا ر کی۔

Kahuta; Senior officials have Identified government land for sports stadium , the land in village Aliot has been confirmed by the revenue officers and waits approval.

Show More

Related Articles

Back to top button