DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Wheat flour shortage, 15 kg bag is being sold at Rs. 960 in bazaars in Kallar Syedan regions

گندم کے آٹے کی قلت ,چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں کے بازاروں میں پندرہ کلو کا بیگ 930 اور کلرسیداں شہر میں 960روپے میں فروخت ہو رہا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گندم کے آٹے کی قلت اور نرخوں میں اضافے نے حکومتی بے بسی کو ثابت کردیا ہے ایک دم آٹے کی قلت پیدا کردی گئی چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں کے بازاروں میں پندرہ کلو کا بیگ 930 اور کلرسیداں شہر میں 960روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور قانون خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دستیاب متعدد اشیا کے نرخوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا اور تمام شعبوں میں لوٹ مار جاری ہے اور کہیں بھی حکومتی کنٹرول دکھائی نہیں دے رہا عوام صورتحال سے سخت پریشان ہیں۔

Kallar Syedan; Wheat flour shortage is reported as a 15 kg bag is being sold at Rs.930 in Choa Khalsa and Doberan Kallan markets and Rs.960 in Kallar Syedan city.

روات میں شہری پر تشدد،حبس بیجا اور نازیبا کلمات کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان کا معاملہ،سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، ایس پی صدر کو فوری انکوائری کا حکم

CPO Rawalpindi issues notice to CPO Rawalpindi over video statement on social media

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات میں شہری پر تشدد،حبس بیجا اور نازیبا کلمات کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان کا معاملہ،سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، ایس پی صدر کو فوری انکوائری کا حکم۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ روات میں شہری پر تشدد،حبس بیجا اور نازیبا کلمات کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان کے معاملے پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو معاملے کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دیا،شہری نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں پولیس اہلکاروں کے تشدد اور نازیبا کلمات کے متعلق بتایا،ایس پی صدر نے کہا کہ معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے، اگر شہری پر تشدد یا حبس بیجا میں رکھنا سامنے آیا تو ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، میرٹ پر انکوائری کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی شہری سے ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مقامی کاروباری حاجی محمد افتخار کی والدہ کو گاؤں دریالہ سیگن میں سپرد خاک کردیا گیا

The mother of local businessman Haji Muhammad Iftikhar passed away in Daryala Saigan village

گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر کلر سیداں کے علماء کرام میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مقامی کاروباری حاجی محمد افتخار کی والدہ کو گاؤں دریالہ سیگن میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں راجہ انجم وارثی،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،شیخ خورشید احمد،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

The use of blasphemous words used by a Kahuta man has caused a wave of grief and anger among the scholars in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں میں ایک میڈیکل سٹور میں کام کرنے والے کہوٹہ کے گاؤں بھون کے رہائشی ملک اعزادار نے صحابہ کرام اور ابوبکر کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر کلر سیداں کے علماء کرام میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس پر سنی مسلک کے علماء کرام اور سیاسی عمائدین نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی کی سربراہی میں وفد کی شکل میں تھانہ کلر سیداں کے ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر افضال احمد سے ملاقات کی اور ملعون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست پیش کی۔ انہوں نے درخواست میں تحریر کیا کہ ملزم کے اس فعل سے سنی مسلک کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات مجروح ہوئے اور اس سلسلہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ملزم کا یہ فعل تعزیرات پاکستان کی دفعہ ;65; 295ت پ کی حد کو پہنچتا ہے۔ وفد نے تھانہ کلر سیداں پولیس سے گستاخ کیخلاف فوری طور پر ایف آئی درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر مذہبی حلقوں سمیت ہر مکتب فکر کے افراد میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر میڈیکل سٹورکے مالک نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کیخلاف گستاخانہ پوسٹ لگانے پر نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر ملازمت سے نکال دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button