DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Thieves try unsuccessfully to dismantle ATM machine of a private bank in Nara bazaar

کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں موجود نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو چوروں کی اکھاڑنے کی ناکام کوشش

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں موجود نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو چوروں کی اکھاڑنے کی ناکام کوشش۔نامعلوم چوربینک کی اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑنے کی کوشش میں ناکام رہے جبکہ ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے سب سے پہلے اے ٹی ایم مشین میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی تاریں کاٹیں تاکہ ان کو کوئی پہچان نہ سکے جبکہ رات کو بینک میں کوئی سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہیں تھا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی۔

Kahuta; Thieves try unsuccessfully to dismantle ATM machine of a private bank in Nara bazaar, Police arrived at the scene but the gang had fled.

ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں یوم عاشومذہبی عقید ت و احتر ام کے ساتھ منایا گیا

Muharram Al Harram was celebrated in Kahuta city with religious devotion and respect.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں یوم عاشومذہبی عقید ت و احتر ام کے ساتھ منایا گیا۔شہر بھر کی مساجد میں امام عالیٰ مقام حضرت مولا امام حسین ؑاور ان کے رفقاء کی یاد میں محافل کا اہتمام کیا گیا جبکہ گھرو ں میں ذکر اذکار کی محافل اور لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا شہر میں مختلف جگہوں پر تاجروں نے دودھ اور شر بت کی سبیلیں لگائی ہوئی تھیں جبکہ امام بارگاہ قصر آل عمران میں مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک بھر کے نامور ذاکرین نے مصائب کربلا بیان کیے،امام بارگاہ میں ذوالجناح اور علم غازی عباس ؑ بھی نکالا گیا عزاداروں نے ماتم داری اور زنجیر زنی گی اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی احسن طریقے سے کئے گے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزاحافظ محمد آصف پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ وہاں موجود رہے جبکہ، سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال،ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی، محکمہ مال کے پٹواری راجہ محمد فیصل،سول ڈیفنس کے عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی، سٹی پولیس کے محمد عمران، ملک جہانگیر،وسیم ستی، محکہ صحت کے اہلکا ر بھی ایمبولینس کے ہمراہ موجود رہے یوم عاشور کے موقع پر آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کے انچارج راجہ اسحق کی قیادت میں سپر وائز آویزیش،محمد عطیق،محمد نذیر اور دیگر کے صفائی کا بہتر ین نظام رہا جو کہ قابل تعریف ہے۔

ٹرک سے چیڑ کے 30 عدد نگ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار

Two suspects were arrested after stealing 30 pieces of pine tree

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا حافظ محمد آصف کی نگرانی میں کی ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائی۔ٹرک سے چیڑ کے 30 عدد نگ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار۔لکڑی سے بھرا ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا۔ دو ملزمان گرفتارتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے لہتراڑ کے علاقے گھن گلی میں ناکہ بندی کے دوران ایک ٹرک نمبری TY831 کو روک کر چیکنگ کے دوران اس میں سے چیڑ کی لکڑی کے 30 عدد نگ بر آمد کر لیے جبکہ دو ملزمان انیس احمد ولد نعیم احمد ساکن کوٹلی ستیاں اور محمد ایاز ولد طاہر تبارک ساکن لہتراڑ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے ٹرک اپنے قبضہ میں لے لیا

کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک شوکت مان کے بڑئے بھائی حاجی ملک محمد جاویدطویل علالت کے بعد وفات گئے

Haji Malik Mohammad passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک شوکت مان کے بڑئے بھائی حاجی ملک محمد جاویدطویل علالت کے بعد وفات گئے ان کی نمازے جنازہ مکی مسجد کہوٹہ میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،راجہ جواد سابق امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب، معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ ملک عبد الروف، قاضی اخلاق کھٹڑ،راجہ فیصل عزیز،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ،ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ مجیب اللہ ستی،ایم ذرین اعوان کہوٹہ، عد یل افضل گریڈ اسٹیشن،ملک طاہر مبین،ماسٹر راجہ زبیر،ملک تنویر مبین، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افرادنے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button