DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Bewal to Gujar Khan/ Kallar Syedan and Jabber to Habib Chauk roads will be reconstructed, MPA Ch Javed Kausar

بیول تا گوجرخان،بیول تا کلرسیداں،جبراور حبیب چوک تا جبر سڑکیں نئی بنیں گی, ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام ہو گا،ایم پی اے جاوید کوثر۔بیول تا گوجرخان،بیول تا کلرسیداں،جبراور حبیب چوک تا جبر سڑکیں نئی بنیں گی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرقی گوجرخان کی ترقی میرا خواب ہے جسے ہر حال میں پورا کروں گا گلیاں اور لنک روڈ کے ساتھ ساتھ بیول تا گوجرخان بیول تا کلر بیول تا جبر،حبیب چوک تا جبر سڑکوں کی از سر نو تعمیر کی جائے گی یہ سڑکیں 2007میں پرویز الہی کے دور میں تعمیر ہوئیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انکی حالت ناگفتہ ہو چکی ہے پختہ سڑکیں کسی بھی ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ہمیں اس بات کا اچھی طرح سے احساس ہے۔ موسم برسات کے بعد ان سڑکوں کے لیے فنڈز ریلیز کروائے جائیں گے اور فوری طور پر کام شروع کر دیا جائے گاعلاقے کی تعمیروترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوام نے جس اعتماد کا اظہار پی ٹی آئی کی حکومت پر کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا ہے اور آنیوالے دور میں پاکستان اقوام عالم میں ایک منفرد مقام پر کھڑا ہو گا۔

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar speaking to media has pledged that Bewal to Gujar Khan/ Kallar Syedan and Jabber to Habib Chauk roads will be reconstructed, which were constructed during era of Ch Parvez Elahi in 2007.

Show More

Related Articles

Back to top button