DailyNewsKahuta

Kahuta; Body of missing man found in village Balrya, Jaora

تھانہ کہوٹہ کے علاقے ہوتھلہ کی ڈھوک جباں سے نوجوان عمیر علی کی نعش بر آمد۔ نوجوان بلہڑیا جیوڑہ کا رہائشی 3 دن سے لاپتہ تھا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے علاقے ہوتھلہ کی ڈھوک جباں سے نوجوان عمیر علی کی نعش بر آمد۔ نوجوان بلہڑیا جیوڑہ کا رہائشی 3 دن سے لاپتہ تھا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے ہوتھلہ کی ڈھوک جباں سے نوجوان عمیر علی ولد سرفراز خان ساکن بلہڑیا جیوڑہ کی نعش بر آمد نوجوان تین دن سے لاپتہ تھا۔نوجوان کی موت کوئی حادثہ یا قتل وجہ تا حال معلوم نہ ہو سکی۔ جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ مصروف تفتیش جبکہ ختمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد واضع ہو گی کہ نوجوان کسی حادثے کے نتیجے میں جانبحق ہوا یا اسکا قتل کیا گیا۔۔

Kahuta; Body of missing umair Ali has been found in village Balrya, Jaora, He had been missing for past 3 days.

شیخ خرم جاوید آف یو ایس اے کی جانب سے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کو دو جدید مشینوں کا عطیہ

Sheikh Khurram Javed of USA donates two modern machines to Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
شیخ خرم جاوید آف یو ایس اے کی جانب سے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کو دو جدید مشینوں کا عطیہ۔ جبکہ غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے قیام کے لیے تحصیل کلرسیداں میں دو کنال سے زائد زمین دینے کا بھی اعلان۔ چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کہوٹہ آصف ربانی قریشی کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی سنٹر نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی اور آزد کشمیر کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی شیخ محمد صادق مرحوم جو کے شیخ جاوید احمد کے والد ہیں کے ایصال ثواب کے لیے شیخ خرم جاوید آف یو ایس اے کی طرف سے دو جدید مشینیں عطیہ کر کے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کے حوالے کیں جسکو آصف ربانی قریشی نے حاجی شیخ محمد صادق مرحوم کے نام پر دو بیڈ منسوب کیے۔ جن سے مریضوں کے ڈائیلاسز شروع کر دیے گے ہیں۔ اس موقع پر شیخ خرم جاوید کی فیملی نے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر بہترین انتظامات خوبصورت بلڈنگ جدید سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں غریب اور نادار لوگوں کا مفت علاج کرنے پر انکی تعریف کی۔اس موقع پر آصف ربانی قریشی اور انکے پورے سٹاف نے شیخؒ خرم جاوید اور انکی فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے اسکو مزید توسیع کرینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button