DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; A case has been registered in Kahuta police station against the person who insulted the honor of the Companion of the Prophet PBUH

صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کر نے والے کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ناظم اعلیٰ جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولانا افضل رضوی کی درخواست پرصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کر نے والے کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے گاؤں بھون کے رہائشی ملک اعزادار نے صحابہ کرام اور حضرت ابوبکرؓ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال جس پر کہوٹہ، کلرسیداں کے علماء کرام میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس پر سنی مسلک کے علماء کرام ناظم اعلیٰ جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولانا افضل رضوی، صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی، مولانا عبد االمجید نقشبندی،سید ضمیر شاہ، حافظ محمد حسین،مولانا غلام مرتضیٰ صابری، حافظ محمد زکیر قادری،خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ صدر کہوٹہ بار،حافظ حامد رضاسمیت دیگر علمائے کرام اور سیاسی عمائدین نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا حافظ محمد آصف سے ملاقات کی اور ملعون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست پیش کی جس میں تحریر تھاکہ ملزم کے اس فعل سے سنی مسلک کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات مجروح ہوئے اور اس سلسلہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے جبکہ ملزم نے بھی اپنے جرم کے اعترافی ویڈیو بیان دیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا حافظ محمد آصف نے زیر دفعہ295Aاور298A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Kahuta; A case has been registered in Kahuta police station against a man from village Bhoon who insulted the honor of the Companions of the Prophet.

سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے لینڈ سلائنڈنگ سے بند ہونے والے کھڈ،نلہ مسلماناں اور دیگر تمام راستے کھلوا دیے

Former Chairman Chaudhry Shafqat Mehmood reopened Khad, Nala Muslims and all other roads closed due to landslides.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے لینڈ سلائنڈنگ سے بند ہونے والے کھڈ،نلہ مسلماناں اور دیگر تمام راستے کھلوا دیے۔اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے راستے بند ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کاسامنا کر نا پڑھ رہا تھا اس موقع پر عوام کا کوئی پر سان حال نہیں تھا اس واقع کی اطلاع جب سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکو ملی تو انہوں نے فی الفور ہزاروں روپے کی ایک خطیر رقم سے ہوی مشنری سے کھڈ،نلہ مسلماناں اور دیگر تمام راستے کھلوا دیے اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button