DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Heavy rains in Jatli and surrounding villages caused roofs and walls of several houses to collapse.

جاتلی اور گردنواح دیہات میں شدید بارشوں کے باعث متعد د مکانوں کی چھتیں اور دیواریں زمین بوس گئی

Report by Jatli press club

گوجرخان،جاتلی, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔جاتلی اور گردنواح دیہات میں شدید بارشوں کے باعث متعد د مکانوں کی چھتیں اور دیواریں زمین بوس جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاعات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی اور اس کے گردنواح دیہات جاتلی،رتیال،حصال،درکالی کلاں اور دیگر دیہات میں شدید بارش کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی،جی سی ایم سی کالج میں پانی داخل ہو گیا جبکہ جاتلی کے علاقہ درکالی میں چھت زمین بوس ہونے کے باعث کمرے میں موجود ایک سالہ دائم،2 سالہ حیدر اور ان کا والد ملبے تلے دب گے اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں ملبے سے نکال لیا

Gujar Khan; Heavy rains in Jatli and surrounding villages caused roofs and walls of several houses to collapse mordaciously their was no fatality but many people were injured.

جاتلی کے علاقہ دیوی میں کرونا کے باعث بند کیا جانے والا نجی بینک تاحال دوبار نہ کھول سکا

A private bank in Devi area of Jatli, which was closed due to Coronavirus, has not been able to reopen yet

گوجرخان،جاتلی, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ جاتلی کے علاقہ دیوی میں کرونا کے باعث بند کیا جانے والا نجی بینک تاحال دوبار نہ کھول سکا اکاونٹ ہولڈر سراپا احتجاج فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل دیوی گاوں میں قائم حبیب بینک کرونا وائرس کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا جو کہ تاحال دوبارہ نہ کھول سکا جس وجہ سے ہزاروں لوگوں کو طویل مسافت طے کر کے دولتالہ یا بھنگالی جانا پڑتا ہے مقامی لوگوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد بینک کو دوبارہ کھولا جائے وگرنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا

آئیسکو سرکل چکوال کی تمام سب ڈویژنوں میں نیو بجلی میٹروں کا بحران شدت اختیار کر گیا صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

Crisis of new electricity meters intensifies in all sub-divisions of IESCO Circle Chakwal Consumers face severe difficulties

گوجرخان،جاتلی, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔آئیسکو سرکل چکوال کی تمام سب ڈویژنوں میں نیو بجلی میٹروں کا بحران شدت اختیار کر گیا صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا چیف ایگزیکٹیو سے فوری نوٹس لے کر میٹروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل چکوال کی سب ڈویژنوں جاتلی،سکھو،دولتالہ،خانپور، چک بیلی خان کے صارفین نے ایک مہینہ قبل نیو بجلی کنکشن کے لیے ڈیمانڈنوٹس جمع کروائے گیاس کے باوجود تاحال بجلی کے میٹر نہ لگائے جا سکے واپڈا کے ذرائع کے مطابق سٹور میں میٹر موجود ہیں لیکن PVCنہ ہونے کی وجہ سے ہمیں نیو بجلی میٹروں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین نے آئیسکو چیف اسلام سے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری نوٹس لے کر بجلی کے میٹروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button