DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Group of men and women active in Kotli Sattian and surrounding areas for abduction and ransom crimes

کوٹلی ستیاں اور اسکے نواحی علاقوں میں مردو و خواتین پر مشتمل نظر بندیوں کا نوسر باز گروہ سرگرم

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں اور اسکے نواحی علاقوں میں مردو و خواتین پر مشتمل نظر بندیوں کا نوسر باز گروہ سرگرم ،کہوٹی کے رہائشی ایک شخص بلال ظفر کو 38,000کا چونا لگا کر بھاگنے کی کو شش ناکام ،اہل علاقہ نے بروقت کا روائی کرتے ہو ہے ایک لڑکی اور ایک مرد جن کیساتھ ایک چھو ٹا بچہ بھی تھا انہیں پولیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں کے حوالے کردیا جبکہ ایک مرد اور ایک عورت بھاگنے میں کامیاب ہو گے نوسر باز گروہ کی گرفتار لڑکی وردا بی بی ساکن کراچی اور ایک مرد فہد علی جن کے پاس نہ ہی شنا ختی کارڈ اور نہ ہی مو بائل جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟؟؟ تفصیلات کیمطابق کہوٹی کے رہائشی بلال ظفر نے تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس کو بتا یا کہ وہ کہوٹی بازار میں اپنے کزن کی دکان پر موجود تھا کہ مزکورہ نوسر باز گروہ جو کہ مہرا ن گاڑی جسے ڈرائیور ندیم حسین چلا رہا تھا اس پر آ ے اور میرے پاس موجود 90٫000روپے جو کہ مجھے میرے ایک کزن نے بیواؤں میں تقسیم کے لیے دے کر بھیجے تھے جب میرے کزن دکاندارنے مجھے ٹوٹے پیسے مانگے میں نے رقم نکال کر کہا کہ میرے پاس کھلے نہیں اس پر نو سر باز گروہ کے ایک شخص نے کہا کہ دکھائیں یہ نوٹ پاکستانی ہے جس پر اس شخص نے ایک نوٹ کو ہاتھ لگا یا اور وہ چلے گئے جب مجھے میری جیب ہلکی محسوس ہوئی تو میں نے رقم گنتی کی جس سے 38000روپے کم تھے تو ہم اہل علاقہ نے انہیں پکڑ لیا جس پر انہوں نے 31000روپے واپس کیے جن میں سے ایک مرد اور ایک عورت بھاگ گئے جبکہ باقی 7000روپے ہڑپ کر لیے انہوں نے بتا یا کہ مزکورہ نوسر باز گروہ نے نہ جانے کتنے لوگو ں کو نظربندی کے ذریعے لو ٹا ہو گا جس پر پولیس تھانہ کوٹلی ستیاں نے اپنی کاروائی شروع کر دی

Kotli Sattian; Group of men and women are active in Kotli Sattian and surrounding areas for abduction and ransom crimes. The police has started to investigations after several reports of abduction and ransom taking place.

Show More

Related Articles

Back to top button