DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Road work on Korena Kalan Band Gali to Makhan House Road was started.

ایم این اے صداقت علی عباسی ,ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور امیدوار برائےتحصیل ناظم معروف سیاسی و سماجی رہنماء راجہ احسان ستی کی خصوصی کوشش سے کورینہ کلاں بانڈ گلی تا مکھن ہاؤس روڈ کا کام شروع کر دیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ایم این اے صداقت علی عباسی ,ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور امیدوار برائےتحصیل ناظم معروف سیاسی و سماجی رہنماء راجہ احسان ستی کی خصوصی کوشش سے کورینہ کلاں بانڈ گلی تا مکھن ہاؤس روڈ کا کام شروع کر دیا گیا، جس کا باقاعدہافتتاح گزشتہ روز راجہ احسان ستی نے کیا انکے ہمراہ تصدق ستی ،نائید ستی ،و دیگر بھی موجود د تھے افتتاحی تقریب میں راجہ احسان ستی کے پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ افتتاحی تقریب کا ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ احسان ستی کا کہنا تھا کہ کورینہ کلاں کی برادری نے جو پیار دیا اس کا زندگی بھر مقروض ہوں عوامی مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے اللہ نے مجھے موقع دیا تو عوام کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کرونگا.مسائل زیادہ ہیں جبکہ وسائل بہت محدود ہیں اس کے باوجود مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کرونگا تحریک انصاف کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہونگے.سابقہ دور حکومت میں منتخب نمائندوں نے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا اورانہیں مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا اور ووٹیں لینے کے بعدحلقہ سے غائب رہتے تھے مگر اس مرتبہ منتخب ارکان اسمبلی ہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف ہیں.تقریب سے سنئیر صحافی امجد محمود ستی. ٹیچربشیرستی .صوبیدار برکت ستی .طاہر محبوب ستی سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا

Kotli Sattian; With the special efforts of MNA Sadaqat Ali Abbasi, MPA Major Latasib Satti and candidate for Tehsil Nazim, renowned political and social leader Raja Ehsan Satti, work on Korena Kallan Band Gali to Makhan House Road was started.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی تا کلیاڑی روڈ کی خستہ حالی کے باعث عوام علاقہ کا احتجاج، منتحب نمائندوں نے 15 جولائی تک کا وقت لیا تھا مگر ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی وہ اپنا وعدہ وفا نہ کر سکے احتجاجی تحریک میں صدر کوہسار ڈیولپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے صدر تبسم منیر ستی، اسد ستی ، مسلم لیگ یوتھ ونگ حاجی حق نواز ستی ، طارق ستی، جماعت اسلامی کے کارکن ناصر ستی ، ن لیگی رہنما عقیل ستی، سید ساجد گیلانی ، کشمیر سے اظہار یکہجتی سردار شکیل نے حطاب کیا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما شاہنواز ستی ، رہنما پی پی پی رب نواز ستی کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی دوران خطاب تبسم منیر ستی نے کہا کہ ہم ایک سال سے اپنے منتحب نمائندوں کو وقت دیتے رہے مگر اب ہم ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا اج میں ستی انقلابی موومنٹ کا اعلان کرتا ہوں اور دس دنوں میں اس کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ منتحب نمائندوں کے پاس 20 اگست تک کا وقت ہے نہیں تو اس کے بعد ایک ایسا طوفان اٹھے گا جسے کوئئ روک نہیں پائے گامیلاد چوک کوٹلی ستیاں تا مرزاپور ملوٹ ستیاں مین ڈیفنس روڈ بارشوں کیوجہ سے مذید کهنڈرات میں تبدیل کہی قیمتی جانیں ضاہع ہو چکی ہیں اس سڑک کے تقریبنا” 26 کلو میڑ کے حصے کو هر دور حکومت میں نظرانداز کیا گیا منتخب نماہندوں نے الیکشن سے پہلے کئی وعدے کیے لیکن تاحال کوہی وعدہ وفا نہ ہو سکا شہریوں کا مرزاپور کے مقام پر سڑک بلاک کر کے احتجاج سڑک دو گھنٹے بند رہی عوام کا منتخب نماہندوں کو 20 اگست تک روڑ تعمیر کرنےکی وارننگ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلی ناانصافی یہ کی گئ کہ کوٹلی ستیاں تا ملوٹ ستیاں اس روڈ سے PWD لیبر گینگ ختم کر دی گئ جس سے اس ایریا کی سڑک سے نکاسی آب کا نظام ختم هو کر ره گیا جس سے سڑک ٹوٹ پهوٹ هو کر ره گئی ستم ظریفی یہ رهی کہ یہ سڑک هر دور میں سیاست کی بهینٹ چڑهائی گئی اور جنرل الیکشن میں سیاسی پارٹیوں نے اسکو اهم ایشیو بنا کر ووٹ حاصل کیے اور کامیابی کے بعد اس عوامی سفری مسلے سے یکسر چشم پوشی ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رها جو ابهی تک جاری ہو ساری هے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت اور منتخب نماندوں سے اپیل کرتے هہں کہ اس سٹرک کی تعمیر پر خصوصی توجہ دیں اب تو عوام بار بار مطالبے کر کر کے تهک چکے هہں مگر کوئی مثبت پیش رفت نظر نہں آرهی شاهد اب اس اهم مسلے کو بهی اعلی’ عدالتوں تک لے جانا پڑے گا کہ کیا اس سڑک کے لیے حکومت کے پاس فنڈز نہں ہیں جسکی خستہ حالی کیوجہ سے اس پر سفر کرنے والے کشمیر بمعہ لاکهوں کی آبادی انتہائی سفری مشکلات کا سامنا کر رهی هے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاسم مرتضی بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کی گئی ریاست میں بت خانوں کی تعمیر کسی طور قابل قبول نہیں اسلام کے ساتھ آۓ دن ایک نیا کھیلواڑ کیا جا رہا ہے۔ ہمارا دین اس وقت بیرونی سازشوں سے زیادہ اندرونی سازشوں کا شکار ہے۔ مملکت خداداد پاکستان کو اللہ کے نام پر حاصل کر کے کفار کو خوش کرنے کے لیےاور تھوڑے سے دنیاوی فائدے کے لیے اس میں مندر تعمیر کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ اگرہم نے اس وقت آواز نہ آٹھائ تو نہ ہمارا خدا اور نہ ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف کریں گی۔ پہلی قوموں کو جب بھی کوئ معجزہ دیا گیا اور پھر جب انھوں نے اس کی بے قدری کی تو ان کا انجام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ پھر اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ یہ معجزہ اونٹی کی شکل میں ہو یا ملک کی صورت میں۔

Show More

Related Articles

Back to top button