DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Raja Shaukat Aziz Bhatti and Chaudhry Khurshid Zaman have announced to participate in the upcoming elections together

راجہ شوکت عزیز بھٹی اور چوہدری خورشید زمان نے آئندہ گوجر خان سے مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ عام الیکشن میں پورے پاکستان سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں گوجر خان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی بھی موجود تھے اور دونوں رہنمائوں نے آئندہ گوجر خان سے مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ گوجر خان میں ہمارا گروپ سب سے مضبوط ہے اور ہم شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں چوہدری خورشید زمان کی قومی اسمبلی کیلئے بھرپور حمایت کریں گے۔ شوکت عزیز بھٹی اور چوہدری خورشید زمان نے مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے اور مخالفین کو عبرتناک شکست دینے پر اتفاق کیا۔

London; Raja Shaukat Aziz Bhatti and Chaudhry Khurshid Zaman in an interview in UK have announced to participate in the upcoming elections together.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button