DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Deputy Senior Postmaster Mirza Waqas Baig and GPO staff hosted a party for retired Senior Postmaster Shah Nawaz Abbasi and newly appointed SPM Ghazanfar Abbas

جی پی او کہوٹہ میں ریٹائر ہونے والے سنئیر پوسٹ ماسٹرشاہ نواز عباسی، دیگر ملازمین اور نئے تعیناٹ ہونے والے ایس پی ایم غضنفر عباس کے اعزاز میں ڈپٹی سنئیر پوسٹ ماسٹر مرزا وقاص بیگ اور جی پی او کے سٹاف کی جانب سے ظہرانے کا انعقاد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جی پی او کہوٹہ میں ریٹائر ہونے والے سنئیر پوسٹ ماسٹرشاہ نواز عباسی، دیگر ملازمین اور نئے تعیناٹ ہونے والے ایس پی ایم غضنفر عباس کے اعزاز میں ڈپٹی سنئیر پوسٹ ماسٹر مرزا وقاص بیگ اور جی پی او کے سٹاف کی جانب سے ظہرانے کا انعقاد۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جی پی او کہوٹہ میں ڈپٹی سنئیر پوسٹ ماسٹر مرزا وقاص، اے پی ایم ادریس العزیز، ظہیر عباس نقوی، چیئر مین نوپ نادرن پنجاب سرکر اور انکی ٹیم کی جانب سے سابق ایس پی ایم شاہ نواز عباسی اور نئے تعینات ہونے والے غضنفر عباس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق ڈی ایس پی ایس راولپنڈی سٹی مرزا ظہیر اختر بیگ تھے جبکہ اس موقع پر ریٹائیرڈ ہونے والے ملازمین جن میں غضنفر حسین قریشی کلرک، ظہور، حق نواز ستی کلرک و دیگر کو بھی ریٹائیرڈ ہونے پر دعائیہ کلمات سے نوازا گیا۔ اس موقع شاہ نواز سنئیر سابق پوسٹ ماسٹر نے پورے سٹاف کا شکریہ ادا کیا جبکہ نئے تعینات ہونے والے ایس پی ایم نے کہا کہ انشا اللہ جی پی او کہوٹہ کی بہتری کے لیے تمام تر اقدمات کیے جائیں گے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائیگا اخر میں ڈپٹی سنئیر پوسٹ ماسٹر مرزا وقاص بیگ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; Deputy Senior Postmaster Mirza Waqas Baig and GPO staff hosted a luncheon in honor of retired Senior Postmaster Shah Nawaz Abbasi, other employees and newly appointed SPM Ghazanfar Abbas at GPO Kahuta.

پی ٹی آئی حکومتی ارکا ن کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے

All the claims of the PTI government members remained unsubstantiated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حکومتی ارکا ن کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ سٹیٹ آف دی آرٹ تو نہ بن سکا عوام علاقہ مسائل سے دو چار۔ہستپال کو اگرسٹیٹ آف دی آرٹ نہیں بنوا سکتے تو کم از کم اس میں بنیادی سہولیات تو مہیا کی جائیں ایڈیالوجسٹ کی سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل کے تمام کیس کئی کئی ماہ التواء میں پڑے رہتے ہیں گوجر خان یا ہولی فیملی سے رزلٹ آئے گا تو مقدمہ درج ہوگا غریب لوگ انصاف کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتال میں او ٹی اے کی دو سیٹیں خالی پڑی ہیں اور بے ہوشی والا ڈاکٹر بھی نہ ہے کئی سالوں سے پرانی لیب ہے جہاں صرف چند ٹیسٹ ہوتے ہیں اسکے علاوہ غریب لوگ باہر لیبارٹریوں میں جا کر ہزاروں روپے ٹیسٹوں کی فیس دیتے ہیں اگر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں میکرو لیب سی ہنڈرڈ مہیا کی جائے تو تمام ٹیسٹ یہاں ہو سکتے ہیں دو بجے کے بعد اپریشن تھیٹر اور لیب بند ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے یا پھر پرائیویٹ کلینکوں میں جا کر نارمل اپریشن کے بھی25ہزار سے چالیس ہزار غریبوں کو دینے پڑتے ہیں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں سرجن موجود ہونے کے باوجود غریب لوگ اپریشن کی سہولیات سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار شہریوں عوام علاقہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سالانہ ڈیڑھ کروڑ کے بجٹ سے نارمل دوائیاں جو حکومت کی مرضی سے ملتی ہیں وہ تھوڑی بہت مل رہی ہیں مگر کینسر یا دیگر موزی امراض کے لیے ادویات نایاب ہیں انھوں نے منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کروٹ والے جو بلڈنگ بنا رہے ہیں اسکو توسیع کر کے ایک فلور اور بنایا جائے جبکہ اس پرانے اپریشن تھیٹر کے علاوہ ایک اور جدید اپریشن تھیٹر بنایا جائے ریسکیو1122کو مکمل فعال کیا جائے جگہ جگہ غیر قانونی کلینک کھلے ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے خدارہ لاکھوں کی آبادی والے ٹی ایچ کیو کو اپ گریڈ کیا جائے

پی ٹی آئی کو وؤٹ دیکر پچھتا وے کا شکار بھی ہیں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام

Public suffering from remorse by voting for PTI. The administration has completely failed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا موجودہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کے علاقہ کچھ نہ کر سکی پٹرول نایاب 20کلو آٹے کا تھیلہ805کے بجائے 1050سے1100تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ چینی جو گزشتہ حکومت کے دور میں پچاس روپے تھی85سے90روپے ہو گئی تبدیلی کے نام پر وؤٹ لیکر آنے والے حکمرانوں نے ملک کو پہلے سے زیادی قرضوں میں جکڑ دیا کرونا وائرس جیسی وباء میں بھی کرپٹ وزیر مشیر بیوروکریٹ جاگیر دار کرپشن سے باز نہ آئے آٹا چینی ہو پٹرول ہو یا دیگر اشیاء خوردونوش نچلی سطح سے لیکر اوپر کی سطح تک تمام لوگ اپنے اپنے حساب سے مال بنانے کے چکر میں ہیں جبکہ غریب لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جسطرح رمضان کے مقدس مہنے میں ذخیرہ اندوزاور ناجائز منافع خور حرکت میں آ جاتے ہیں اسی طرح چینی،آٹا، پٹرول مافیا بھی بجٹ سے پہلے حرکت میں آ جاتا ہے شہریوں معززین علاقہ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اگر عوام سے مخلص ہیں تو میاں براداران سے300ارب وصول کریں چینی مافیا آٹا مافیا پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے ریٹ پرانی سطح پر لائیں آج ایسا نظام لایا جائے جہاں غریب کو ریلیف ملے ملک لوٹنے والوں کو سر عام بے نقاب کیا جائے کہوٹہ کے شہری بھی اس صورت حال سے شدید پریشان ہیں اور شاہد پی ٹی آئی کو وؤٹ دیکر پچھتا وے کا شکار بھی ہیں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button