DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Chaudhry Javed Kausar, an elected member of the provincial assembly from Gujjar Khan, also falls victim to the corona virus

۔گوجرخان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

گوجر خان ۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔گوجرخان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ لاہور سے واپسی پر چوہدری جاوید کوثر کی طبیعت ناساز ہو گئ تھی جس پر انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کی آج رپورٹ پازیٹوصول ہوئی

Gujar Khan; MPA Chaudhry Javed Kausar has fallen victim to the corona virus, He fell unwell and the test has come positive.

سکھو۔ چورہ میں محمد یاسر نامی نوجوان نے اینے نکاح سے چند گھنٹے پہلے ہی خودکشی کرلی

Muhammad Yasir committed suicide a few hours before the marriage in village Chura, Sukho

گوجرخان۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,سکھو۔ چورہ میں محمد یاسر نامی نوجوان نے اینے نکاح سے چند گھنٹے پہلے ہی خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ خودکشی کی وجہ سے دونوں گھروں میں کہرام مچ گیا۔

چک بیلی خان میں پارٹی کے تنظیمی مشاورتی اجلاس

PTI Party Organizational Consultative Meeting held in Chak Bailey Khan

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے چک بیلی خان میں پارٹی کے تنظیمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت لاک ڈاؤن جاری رکھتی تو عام آدمی کرونا کی بجائے بھوک سے مر جاتا لہٰذا اب ہر آدمی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا وبا سے بچنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو تا کہ وبا سے جلد چھٹکارا ملے انھوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت جناب غلام سرور خان کو ٹکٹ ملنے پر نہ صرف یہ کہ انھوں نے پارٹی کے فیصلے پر سرِ تسلیم خم کیا بلکہ جناب غلام سرور خان کے شانہ بشانہ ہو کر ان کی انتخابی مہم کو بھی چلایا اب بھی وہ جناب غلام سرور خان کے ہمراہ پارٹی اور عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے میں نہ صرف یہ کہ کوئی عار نہیں سمجھتے بلکہ اس کام میں وہ پہل کرنے کے لئے بھی تیار ہیں آخر میں انھوں نے وہاں موجود کارکنا ن سے تحصیل راولپنڈی کی تنظیمی باڈی کی تشکیل کے لئے رائے بھی لی اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر جناب اعجاز انور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد امیر افضل، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری جرجیس احمد جنجوعہ، چوہدری رجاسب، چوہدری ناظر، چوہدری باز خان، ملک بلال احمد، ملک محمد اکرام (چونترہ) اورپی ٹی آئی چک بیلی خان کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی سمیت چک بیلی خان اور مضافاتی دس یونین کونسلوں کے کارکنوں نے کثیرتعداد نے شرکت کی آخر میں ایم پی اے جناب راشد حفیظ کی والدہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button