DailyNewsOverseas news

London; Syed Muhammad Kabir Ali Shah Gilani Mujaddidi died of a heart attack. News of his demise was heard with great sadness and regret across the UK

پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی حرکت قلب ہونے سے انتقال کرگئے۔ ان کے وصال کی خبر پ برطانیہ کے طول و عرض میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ عالمی مبلغ اسلام اور نقشبندیہ مجددیہ کی عظیم روحانی خانقاہ چورہ شریف کے سجادہ نشین اور عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی حرکت قلب ہونے سے جمعرات کی شب انتقال کرگئے۔ ان کے وصال کی خبر پاکستان سمیت برطانیہ کے طول و عرض میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی، برطانیہ میں بسنے والے مریدین اور عقیدت مندوں میں صف ماتم بچھ گئی۔کورونا وائرس کے باعث سوشل میڈیا پر تمام مکتبہ ہائے فکر کے اکابرین مشائخ علمائے کرام اور سیاسی، سماجی رہنمائوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا اور اپنے الگ الگ بیانات میں پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کی دینی اور ملی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا.

London; Syed Muhammad Kabir Ali Shah Gilani Mujaddidi of chura Shareef has sadly died of a heart attack. News of his demise was heard with great sadness and regret across the UK

Show More

Related Articles

Back to top button