DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Seventy-year-old Raja Muhammad Ilyas of Mohra Bakhtan village passed away due to coronavirus

کلر سیداں کے گاوں موہڑہ بختاں کے سترسالہ راجہ محمد الیاس کورونا سے جاں بحق ہوگئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے گاوں موہڑہ بختاں کے سترسالہ راجہ محمد الیاس کورونا سے جاں بحق ہوگئے یہ ایس ڈی او راجہ طارق محمود کے والد تھے انہیں چند ایام طبیعت کی خرابی پر راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جاں ان کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو ا گیا تھا ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دم توڑ گئے انہیں کورونا ایس او پی کے تحت مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد علی شاہ،چیف آفیسر خالد رشید ایس ایچ او حسن رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔

آٹے کے نرخوں میں حالیہ چندایام میں دوسری بار اضافہ

Flour prices rise for the second time in recent months

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔آٹے کے نرخوں میں حالیہ چندایام میں دوسری بار اضافہ بیس کلو تھیلے کے نرخ ہزار روپے سے بھی آگے نکل گئے چندایام تک آٹھ سوسے ساڑھے آٹھ سو روپے میں دستیاب آٹے کے نرخوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے دوسری بار اضافہ کردیا گیا اور حکومت ستو پی کے سوئی ہوئی ہے اسے نیا پاکستان بنانے سے ہی فرصت نہیں اور عوام اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں مسلسل اضافے پر پریشان ہیں جبکہ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ جب گندم مہنگے داموں ملیگی تو اٹیکے نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔

ملزمان حسن صدیق اور اسکی اہلیہ کا تین روزہ مزید جسمانی ریمانڈ حاصل

Accused Hassan Siddique and his wife get three more days of physical remand

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات 8 سالہ معصوم زہرہ تشدد قتل کیس میں اہم پیشرفت پولیس کی درخواست پر ملزمان حسن صدیق اور اسکی اہلیہ کا تین روزہ مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ریمانڈ کے دوران ملزم حسن صدیق کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس سمیت سینئر افسران مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

محمد مشتاق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں انتقال کر گئے

Muhammad Mushtaq passed away in Bradford, UK

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی صفدر حسین کے کزن اور مسلم لیگ ن لائرز فورم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد محمود سنگڑال ایڈووکیٹ کے ماموں محمد مشتاق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں انتقال کر گئے مرحوم ہمیشہ دیارغیر میں پاکستانی کیمونیٹی کے لیئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button