AJKDailyNews

Chakswari, AJK; The body of a young woman found from Mangla Lake at Domal Bhattian area of UC Faizpur Sharif.

فیض پورشریف کے نواحی علاقہ ڈومال بھٹیاں کے مقام سے منگلاجھیل سے جوان خاتون کی نعش ملی

چکسواری(نمائندہ پوتھوارڈاٹ کوم) گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کے نواحی علاقہ ڈومال بھٹیاں کے مقام سے منگلاجھیل سے جوان خاتون کی نعش ملی جومقامی افراد نے ڈیم سے باہرنکالی تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او حافظ ظہیراحمدنفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے عورت کاتعق ڈھری رستم میرپور سے ہے خاتون دو بچوں کی ماں ہے ورثاء چکسواری پہنچ گئے

Chakswari, AJK; The body of a young woman found from Mangla Lake at Domal Bhattian area of UC Faizpur Sharif. the women a is believed to be from Rustam Pur, Mirpur.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنماچودھری اورنگ زیب نے چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ کوڈسٹرکٹ بار میرپور کی ممبرشپ حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورپیشہ وکالت سے وابستہ ہونے کازبردست خیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ چودھری محمدخلیق الزمان نے بطورڈپٹی کسٹوڈین شاندار خدمات انجام دی ہیں اور باوقار اورباعزت ریٹائرمنٹ کااعزاز بھی رکھتے ہیں وہ باصلاحیت باکردار بااصول شخصیت کے مالک ہیں اللہ تعالی نے انہیں بے ر خوبیوں سے نوازا ہے وہ بطور وکیل ایک تاریخ ساز کردار کریں گے قانون کی پاسدار ی اانصاف کے بول بالااغریب اورمظلوم کی دادرسی کے لئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے انہوں نے جس طرح گورنمنٹ سروس میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اسی طرح بطو ر وکیل شاندار خدمات انجام دیں گے اوراپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اانہو ں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button