DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; One Caror Rps grant approved for UC Hothla my MPA Raja Sagheer Ahmed on the request of Pir Syed Muzair Hussain Shah well known as Jairi Shah

پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی خصوصی درخواست ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی طرف سے یوسی ہوتھلہ کے لیے 1کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی خصوصی درخواست ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی طرف سے یوسی ہوتھلہ کے لیے 1کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری۔یونین کونسل ہوتھلہ میں ہر طرف گلیات کے جال بچھا دیے گئے۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ڈور گئی فنڈزکی فراہمی پر ایم پی اے راجہ صغیر احمداورخصوصی کوششیں کرنے پر پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے جولیاں اٹھا کردعاہیں۔تفصیل کے کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ نے اپنے علاقے کے مسائل کو دیکھتے ہوئے منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد سے فنڈز کی فراہمی کا کہا جس پر ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے یونین کونسل ہوتھلہ کے لیے 1کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی جس پر تیزی سے کام جاری ہے جس میں بیشتر منصوبے مکمل ہو گئے ہیں سید مظاہر حسین شاہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا ہمارے علاقے اور علاقہ مکینوں پر پر احسان عظیم ہے انہوں نے جتنی توجہ ہمارے پر دی ہے اس پہلے کسی نے نہیں دی پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ،چوہدری محمد ریاض، چوہدری عرفان عف مہان، صوبیدار پر ویز، صوبیدار رشید،ٹھکیدارراجہ ساجد،سید نذابت حسین شاہ، سید صداقت حسین شاہ، سید رجب حسین، راجہ مدثر،پاپا حفیظ، راجہ مبارک عثمان پور راجہ امجد کلیال،حوالدار داؤدڈبر،خضر حیات لس،آصف بسیر ا، امجد بسیر ااور دیگر اہلیا ن علاقہ نے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔

محکمہ جنگلات کہوٹہ غفلت و لاپر وائی سے کہوٹہ کے جنگلات ٹمبر مافیا کے نر غے میں

Timber mafia at large due to negligence of Forrest dept

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کہوٹہ غفلت و لاپر وائی سے کہوٹہ کے جنگلات ٹمبر مافیا کے نر غے میں۔بااثر ٹمبر مافیادید ہ دلیری کے ساتھ کہوٹہ کے جنگلات قیمتی لکڑ کی کٹائی کر پنجاب کی منڈیوں میں فروخت کرر ہے ہیں راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کاچیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان عمران،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار، سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر جنگلات، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام، منتخب ممبران اسمبلی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کھڈیوٹ،ہیل جمیری، سنگ، کیرل، پنجاڑ، سوڑ، منجن، نڑھ، سماں، سلامبڑ،پنجاڑ، اوصل، بڑائٹیاں،سون، سوہا، اوترینہ، کچھل، کلٹیہ، بیندلہ، جیوڑہ، بھنتی، بیور، کھلول، ساحل، سویڑی، چھنی، گھون،نارہ، بگہار، کتھیل سے سبز چیڑ کے در خت کاٹ کر ڈمپروں کے ذریعے براستہ چوک پنڈوڑی سے ہوتے ہوئے پنجاب کی منڈیوں میں جا کر فروخت کرتے ہیں اس کام میں محکمہ جنگلات ان کا “چند پیسوں “کی خاطر ٹمبر مافیا کا بھر ساتھ دیتا ہے اور محکمے کا کوئی ناں کوئی فر د ان کے ساتھ جاتا تاکہ چیک پوسٹوں سے ان کو باآسانی گزارہ جائے راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کاچیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان عمران،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار، سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر جنگلات، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام، منتخب ممبران اسمبلی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق نائب ناظم مشتاق کیا نی کی وفات پر راجہ جاوید اخلاص اور راجہ ندیم احمدکا فاتحہ خوانی۔ پنڈ بھینسو کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم مشتاق کیا نی جو گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، سابق چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، مسعود احمد بھٹی سعید بیکرز کلر سیداں،ملک فیاض اوراصغر کیانی نے ان کی رہائش گا ہ جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button