DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Assistant Commissioner seals Kahuta’s famous Prince Bakers for violating lockdown regulations

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کہوٹہ کی معروف پرنس بیکرزکو سیل کر دیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کہوٹہ کی معروف پرنس بیکرزکو سیل کر دیا۔ جبکہ تھوہا م،بھورا حیال،چنام، بٹالہ،مواڑہ اور کہوٹہ شہر میں ڈیڑھ درجن دکانداروں کو بھاری جرمانے کرکے موقع پر 53000روپے وصول کیئے گئے۔کسی سفارش اور دباؤ کو خاطرمیں لائے بغیر ناجائز منافع خوری اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے و چالان بلکہ جیل بھیج دوں گی۔ کہوٹہ کی انتظامیہ ان ایکشن۔بعض دکانیں سیل کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پنجاب حکومت کے سخت احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کہوٹہ کی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا۔ کہوٹہ انتظامیہ اور چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم، ڈی ایس پی میاں افضل،ایس ایچ او کہوٹہ حافظ مرزاآصف نے تاجران کی طرف سے لاک ڈاؤن نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی پر تاجران کے خلاف کاروائی۔ رات گئے دکانیں کھلی ہونے پر کہوٹہ نتظامیہ نے متعدد دکانیں سیل اور انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت وارننگ جاری۔

Kahuta; Assistant Commissioner Rabia Siyal has shut down Kahuta’s famous Prince Bakers for violating lockdown regulations as well as fining other traders as well for similar offences.

Show More

Related Articles

Back to top button