DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; MS THQ Hospital Gujar Khan Dr Sarmad Hussain has been given temporary charge

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال گو جر خان ڈاکٹر سرمدحسین کو عارضی چارج دے دیا گیا

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صوبائی محکمہ صحت نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال گو جر خان ڈاکٹر عمر فاروق خان کو معطل کر دیاڈاکٹر سرمدحسین کو عارضی چارج دے دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری گوجر خان معطل کئے جانے والے ایم ایس کو گزشتہ روز رشوت لیتے انٹی کرپشن ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا

Gujar Khan; MS THQ Hospital Gujar Khan Dr Sarmad Hussain has been given temporary charge after Dr Umar Farooq Khan was suspended taking bribe.

بیول شہر اور گردونواح میں گندگی سے نالوں اور ابلتے ہوئے گٹروں سے شہریوں کا جینا محال

Dirty drains and boiling gutters in and around Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول شہر اور گردونواح میں گندگی سے نالوں اور ابلتے ہوئے گٹروں سے شہریوں کا جینا محال،انتظامیہ نوٹس لینے سے قاصر ہے۔ٹی ایم اے گوجرخان افسران اور عملہ خاموش تماشائی بن گیا ٹی ایم اے افسران کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے شہر اور گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے نالے اور چھوٹی نالیاں بند ہو گئیں اور تعفن پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا محال ہو گیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے افسران اور عملہ نے صفائی کی طرف کوئی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں چند سال قبل بیول شہر کی گلیاں اور نالیاں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی ہیں لیکن دکانداروں کی نااہلی کی وجہ سے مین پائپ لائن بند ہو چکی ہیں عوامی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیول شہر کا نکاسی کانظام دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ شہر یوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

چوہدری عمائد رشید منجوٹھہ کو الائیڈ بینک میں بینک منیجر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

Congratulations to Chaudhry Hamad Rasheed of Manjotha on his promotion to the post of Bank Manager at Allied Bank.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔فور سٹار ٹینٹ سروس بیول کے اونر طارق محمود بھٹی،جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں بیول راجہ نعیم بھٹی نے چوہدری عمائد رشید منجوٹھہ کو الائیڈ بینک میں بینک منیجر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تعزیت

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا،جنرل سیکرٹری پی پی پی گوجرخان رمضان مرزا ایڈووکیٹ کے بھائی مرزا حبیب الرحمن کے انتقال پر منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی،سینئر ٹیچر ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی،مہناج ماڈل سکول اسلام پورہ جبر کے ایم ڈی حاجی ساجد حسین،آغا قاضی کلیم احمد نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button