AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; In the coming elections, small and big alliances of new and old parties will be formed, Sardar Atiq Ahmad Khan

آنے والے الیکشن میں نئی او رپرانی جماعتوں کے چھوٹے بڑے اتحاد بنیں گے, سردار عتیق احمد خا ن

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے قائد سابق وزیر اعظم آ زادکشمیر سردار عتیق احمد خا ن نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں نئی او رپرانی جماعتوں کے چھوٹے بڑے اتحاد بنیں گے بجٹ کے ایک دومہینے کے بعد کرونا کا دباؤ ٹوٹ جائے گا پھر کوئی صورت حال سامنے آ ئے گی مسلم کانفر نس صرف اقتدارکی جماعت نہیں ہے مسلم کانفر نس کی 1975میں حکومت گئی تھی دس سال بعد حکومت ملی تھی مسلم کانفر نس جتنا عرصہ حکومت میں رہی ہے اتنا ہی عرصہ اپورزیشن میں رہی ہے اقتدار ہو یا اپوزیشن مسلم کانفر نس نے دونوں صورتوں میں اپنا حق ادا کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اتحاد حلقوں کی بنیاد پر نہیں بنتے ہمارا اتحاد کسی جماعت قیادت یا کسی پروگرام کے ساتھ ہوگا یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت حلقہ نمبر دو چکسواری میں سائیں ذولفقار علی ہمارے امید وار چلے آ رہے ہیں اوروہ پارلیمانی پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں سائیں ذوالفقارعلی بہت محنتی شخص ہیں اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ان کو عوامی حمایت و تائید حاصل ہے یہ کسی ایک حلقے کی بنیاد پر فیصلہ نہیں ہوگا اتحاد کا فیصلہ آ زا کشمیر و پاکستان مہاجرین کی پچاس سیٹو ں پر اتحاد ہوگا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس میں لوگ بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں بڑی تیزی سے مسلم کانفر نس کا گراف اپر جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہم کو تہنا الیکشن لڑنا پڑا تو ماضی میں بھی ہمارا ریکارڈ موجود ہے جب بھی منصفانہ انتخابات ہو ئے مسلم کانفر نس نے میدان مارا ہے کورونا وائرس کے بارے میں انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س ایسی وبا ہے جس کے اثر ات پوری دنیا پر پڑے ہیں حکومت آ زاد کشمیر کو کئیں اقدامات کرنے چا یئے تھے جو وہ نہیں کر سکی ایک بروقت لاک ڈاون کا اقدام اٹھا کر اچھاکیا ہے اس سے بڑا فائدہ ہواحساس پروگرام مرکزی حکومت کا پروگرام تھا آزاد کشمیر حکومت کا نہیں ہم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ آ زاد کشمیر حکومت اپنے حصے کا اضافی اس میں پیسہ ڈالے اور بے روزگار ہونے والے طبقات کی دیکھ بھا ل کرے اس سلسلے میں حکومت ناکام رہی ہے پرائیویٹ سکولوں کی پاکستان اور آزاد کشمیر میں بڑی ڈبیٹ رہی ہے سکولوں کالجوں مساجد مدارس ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں یہ یکساں پالیسی ہونی چا یئے جو پالیسی مرکزی حکومت کی طرف سے طے ہووہی پالیسی صوبو ں آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں ایپلیمنٹ ہونی چا یئے لیکن ہر سطح پر جو اپنے اپنے علاقوں میں انتظامی یونٹ کا رروئیاں کر رہے ہیں اس ے بد اعتمادی افراتفری اور بد گمانی کی ملک میں جو فضا پیدا ہو رہی ہے اس کو ٹھیک کرنا چا یئے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفر نس ہو یا کوئی دوسری جماعت اس وقت جو اپوزیشن میں بیٹھے ہو ئے لوگ ہیں وہ ہی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں میں نے آل پارٹی کانفر نس میں اس بات کاذکر کیا تھا کہ چھوٹے یونٹ کو بلا لیں جس میں رکشہ یونین ٹریڈر یونین ماربلز یونین لیبر یونین چھوٹے دوکانداروں ریڑھی والوں کو بلالیں کسی ایک طبقے کو بلاکر اس سے پوچھیں اور چھوٹے سے چھوٹا ریلیف مہیا کریں خاص طور پر اکلاس اور آئی ٹیز کے ملازمین اور دوسرے محکمہ کے ملازمین جو ہڑ تالوں پر ہیں جن کے وجبات کی ادائیگی کا معاملہ ہے حل کریں انہوں نے کہاکہ میں نے سیز فائر لائن کیلئے کہاتھا کہ اگر آپ اور کچھ نہیں کر سکتے تو ایک من فی گھر آٹے کا راشن بھیج دیں اس سے بھی ان کو ریلیف ملے گا لیکن حکومت مرکز میں بھی تذ بذب کا شکار ہے مرکزاور صوبوں میں آہم آہنگی نہیں ہے شروع میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لوگوں سے مشاورت کی میرا خیال یہ تھا کہ اس مشاورت کو جاری رکھیں گے مگر ایسا نہیں ہوا میں نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ این جی اوز اور کمیونٹی آرگنائزیشن کے لوگوں کو بلائیں جن کو اس کا تجربہ ہے میں نے حکومت پاکستان کو بھی مشورہ دیا تھا کہ کراچی میں ایک آدمی ایک ڈیڈ ھ لاکھ آ دمیوں کو کھانا کھلاسکتا ہے اگر اس کو تھوڑے اور پیسے دے دیں تو پانچ دس لاکھ آدمیوں کو بھی کھانا کھلا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو انہوں نے ٹائیگر فورس بنائی ہے میں نے کہا تھا کہ دینا میں صرف ایک ڈیفنس فورس ہوتی اور کسی فورس کی ضرورت نہیں ہوتی عسکری تنظیموں کے ملک میں نام نہیں رکھے جاسکتے رولنگ پارٹی سرے سے ہی کوئی ایسا نام نہیں رکھ سکتی کرونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جو کا م حکومت کے متعلق ہیں اسی نے کرنے ہیں مگر جو کام لوگوں نے کرنے ہیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ماسک پہننا فاصلہ رکھنا احتیاط رکھنا یہ لوگوں کے اپنے کام ہیں اس پر کسی سبسڈی کی ضرورت نہیں پڑھے لکھے لوگ احتیاط نہیں کر رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چکسواری کے دورے کے دوران میڈیاکے نمائندؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس سے قبل سردار عتیق احمد خا ن چودھری محمد شعبان کی رہائش گاہ دروغہ ہاؤس فیض پور شریف میں گئے جہا ں پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی سردار عتیق احمد خا ن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمدیوسف ملک ایڈووکیٹ سابق امیدواراسمبلی حلقہ کوٹلی،سابق امیدواراسمبلی حلقہ کھڑی شریف چودھری شیرازاکرم، سابق امیدواراسمبلی چودھری سعوداقبال، معروف صحافی شاہنوازبٹ نے چودھری ظفرانورسینئرنائب صدرتحریک انصاف آزادکشمیرکے والدمحترم چودھری محمدانورسابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورکی وفات پران کے گھرکلیال چکسواری جاکر سوگواران سے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما سابق چیئر مین زکواۃ ضلع میرپور ٹھیکیدار حاجی محمد صابر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ چودھری ریاض اختر نے بطور چیف جسٹس عدلیہ کا وقار بلند کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے چودھری ریاض اختر نے عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کبھی کسی سفارشی کی بات نہیں مانی ہمیشہ مظلوم کو حق دینے میں کبھی کوتاہی نہیں کی اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کو دیکھ کر فیصلہ کرتے تھے انہوں نے جو عدل انصاف کی مثالیں قائم کی ہیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی وفات سے بہت افسوس اور دکھ ہوا ہے اللہ تعالیٰ نے کے درجات بلند کرے اور سوگوار خا ندان کو صبر جمیل عطا کر ے آمین ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش چودھری محمدخلیق الزمان (ر) ڈپٹی کسٹوڈین حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال حاجی چودھری محمدسوارخان چودھری منیر اختر حاجی چودھری محمدسلیم حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی منشی چودھری عبدالرشید چودھری کامران اکرم چیمہ چودھری وسیم اکرم چیمہ چودھری غضنفراقبال خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود حاجی چودھری لیاقت علی کنیال حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر چودھری رخسار ایوب نے چکسواری پریس کلب کے سینئرنائب صدر خواجہ محمداقبال کے چچا محتر م اورگورنمنٹ مڈل سکول خان آباد کے مدرس خواجہ محمداویس کے والدمحترم خواجہ محمداسحاق کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہار کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے انہیں ان کی شاندار مذہبی سماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے

آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما سابق چیئر مین زکواۃ ضلع میرپور ٹھیکیدار حاجی محمد صابر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ چودھری ریاض اختر نے بطور چیف جسٹس عدلیہ کا وقار بلند کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے چودھری ریاض اختر نے عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کبھی کسی سفارشی کی بات نہیں مانی ہمیشہ مظلوم کو حق دینے میں کبھی کوتاہی نہیں کی اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کو دیکھ کر فیصلہ کرتے تھے انہوں نے جو عدل انصاف کی مثالیں قائم کی ہیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی وفات سے بہت افسوس اور دکھ ہوا ہے اللہ تعالیٰ نے کے درجات بلند کرے اور سوگوار خا ندان کو صبر جمیل عطا کر ے آمین ۔

Show More

Related Articles

Back to top button